وفاقی وزیر نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تقریبا نو ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو دو ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں


وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت حقیقی قومی پیداوار میں رواں مالی سال کے دوران گزشتہ سال کی منفی نمو کے مقابلے میں دواعشاریہ تین آٹھ فیصد کی مثبت نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
آج(منگل) کو اسلام آباد میں سال24-2023کی اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں چھ اعشاریہ دوپانچ فیصد کی مستحکم ترقی گزشتہ انیس سال میں ہونیوالی سب سے زیادہ ترقی ہے جو ایک اہم پیشرفت ہے۔
ترقی بنیادی طور پر گندم، چاول اور کپاس جیسی اہم فصلوں میں سولہ اعشاریہ آٹھ دوفیصد اضافے کی بدولت ہوئی ہے ، انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبے نے ایک اعشاریہ دو ایک فیصد کی مثبت ترقی کی ۔ صنعتی شعبے کی کارکردگی بنیادی طو رپر مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی شعبوں کی بدولت ہوئی ہے خدمات کے شعبے میں بھی ایک اعشاریہ دو ایک فیصد کی متوازن نمو دیکھی گئی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ مہنگائی کم ہوکر گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصد پر آگئی ہے اور ریونیو کی وصولی میں تیس فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، محمد اورنگزیب نے کہا اندازہ لگایا گیا ہے کہ رواں سال حسابات جاریہ کا خسارہ چھ ارب ڈالر رہے گاتاہم یہ بیس کروڑ ڈالر ہونے کی توقع ہے انہوں نے کہاکہ کرنٹ اکائونٹ تین ماہ تک سرپلس رہا اور مئی کے مہینے میں بھی سرپلس رہنے کی توقع ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تقریبا نو ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو دو ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں انہوں نے کہا کہ میکرواکنامک استحکام کے نتیجے میں مارکیٹیں بھی مثبت ردعمل کا اظہار کررہی ہیں۔
اقتصادی سروے کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور شرح مبادلہ میں بہتری کی وجہ سے فی کس آمدن ایک اعشاریہ دو نو ڈالر سے بڑھتے ہوئے ایک ہزار چھ سو اسی ڈالر ہو گئی ہے جبکہ یہ گزشتہ برس ایک ہزار پانچ سو اکیاون ڈالر تھی۔
اسی طرح مجموعی قومی پیداوار کی بچت کی شرح گزشتہ مالی سال کے تیرہ اعشاریہ دو فیصد کے مقابلے میں رواں مالی سال میں تیرہ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
کان کنی کے شعبے میں ترقی گزشتہ مالی سال کے تین اعشاریہ تین فیصد کے مقابلے میں رواں مالی سال میں چار اعشاریہ نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اقتصادی سروے کے مطابق معدنیات کے شعبے میں خاطرخواہ ترقی ریکارڈ کی گئی۔ کوئلے میں سینتیس اعشاریہ سات فیصد، کرومائیٹ چھتیس اعشاریہ نو، خام لوہا تریسٹھ اعشاریہ نو، صابن پتھر انتیس اعشاریہ تین، میگنیسائیٹ چونتیس اعشاریہ چار اور سنگ مرمر کے شعبے میں تئیس اعشاریہ دو فیصد ترقی ہوئی۔
کل ترقیاتی اخراجات گزشتہ برس کے ایک ہزار چودہ ارب روپے کے مقابلے میں چودہ اعشاریہ دو فیصد اضافے کے ساتھ ایک ہزار ایک سو اٹھاون ارب دس کروڑ روپے بڑھے۔
رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ترسیلات زر میں تین اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا جو تئیس ارب اسی کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ تئیس ارب ڈالر تھیں۔
رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں آٹھ اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا جو ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر تھی۔
وزیرخزانہ نے معیشت کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں کوئی مقدس گائے نہیں ہیں اور ہر ایک کو معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ادارے کے ساتھ تعمیری اور مثبت بات چیت کی ہے اور ان میں خاصی پیشرفت ہورہی ہے۔
خزانے کے وزیر مملکت علی پرویز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے میں مشکل معاشی صورتحال سے مالی استحکام کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
- 5 hours ago

پاکستان 27-2026 کیلئے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین منتخب
- an hour ago

سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے وزیراعلیٰ بنا ہے، عظمیٰ بخاری
- 2 hours ago

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- 6 hours ago

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد
- 6 hours ago

حزب اللہ کا اسرائیل سے سنئیر کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
- an hour ago

پاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارتی جیلوں سے 3 پاکستانی شہری رہا
- 3 hours ago

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا
- 6 hours ago

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 6 hours ago

لالی وڈ سپر سٹار ماہرہ خان کی شوہر کے ہمراہ فلم ’’ نیلو فر‘‘ کے پریمیئر میں انٹری
- 3 hours ago

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی
- 5 hours ago









