ہمارے ساتھ قائمہ کمیٹیوں میں فارم 47 والا حشر کیا گیا،سینیٹر علی ظفر


سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی اور حکومتی ارکان میں گرما گرمی ہوئی، پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کو مسترد کر دیا۔
سینیٹ اجلاس میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے ساتھ قائمہ کمیٹیوں میں فارم 47 والا حشر کیا گیا، ہم ان کمیٹیوں کو مسترد کرتے ہیں، اگر آپ ایوان کو کمیٹیوں کے بغیر چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں، اپوزیشن کے بغیر کیسے کمیٹیاں چلائیں گے؟ اپوزیشن کے حصے کی کمیٹیاں بھی حکومت نے اپنے پاس رکھ لیں۔
علی ظفر نے کہا کہ جن کمیٹیوں کی ترجیحات مانگی گئی تھیں وہ نہیں دی گئیں، اب کہا گیا کمپیوٹر نے یہ نام دیئے ہیں، ہم اس عمل کو مسترد کرتے ہیں، حکومت چاہتی ہے ان کا احتساب نہ ہو، یہ پارلیمانی روایات اور جمہوریت کے خلاف ہے۔
قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے پارلیمانی روایات کو مدنظر رکھا جائے، ہم قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرمین شپ میں دلچسپی رکھتے تھے، اگر انتخابات کرانے ہیں تو پھر اپوزیشن تمام قائمہ کمیٹیوں کا انتخاب ہار جائے گی۔
شبلی فراز نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور چیئرمین شپ کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اپنا کردار ادا کریں، اگر آپ غلطی سے حکومت میں آگئے ہیں تو روایات کا خیال رکھیں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 12 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل





