فائنل مقابلے میں جاپان نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 0-3 سے شکست دے دی۔


دازھو: جاپان نے پاکستان کو شکست دیکر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ایک اور فائنل، ایک اور گولڈ میڈل پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا، چین میں ہونے والے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شکست دے دی، 60 منٹ کے کھیل میں قومی کھلاڑی ایک بھی گول نہ کرسکے۔
میچ شروع ہوتے ہی جاپان نے قومی ٹیم کیخلاف تابڑ توڑ حملے شروع کر دیئے، یوما فجیوارا نے 22ویں اور 38 ویں منٹ میں لگاتار 2 گول کر کے جاپان کی برتری 0-2 کی تو 49ویں منٹ میں تتسوکی یسوئی نے گول کر کے پاکستان کیخلاف 0-3 کر کے فتح کو یقینی بنا دیا۔
اس سے قبل پاکستان نے سیمی فائنل مقابلے میں ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں فائنل مقابلے سے قبل تک ناقابل شکست رہی رہی تھی، پاکستان نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست سے دو چار کیا۔
سری لنکا کیخلاف پاکستان نے 0-9 سے یک طرفہ طور پر مقابلہ اپنے نام کیا، بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کو 3-6 سے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ میزبان چین کو پاکستان نے 1-2 سے شکست دی تھی۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 16 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 16 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 17 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 16 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل






