Advertisement
پاکستان

حکومتی اخراجات میں کمی کی سفارشات وز یر اعظم کو پیش

کمیٹی نے یہ سفارشات اسلام آباد میں وزیرا عظم محمد شہبا ز شریف کی زیر صدارت ہونیو الے اجلاس میں پیش کیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 13th 2024, 1:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومتی اخراجات   میں کمی کی سفارشات وز یر اعظم کو پیش

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حکومتی اخراجات اور حجم میں کمی کے لئے سفارشات مرتب کرنے کی غرض سے قائم کمیٹی نے بعض حکومتی ادارے بند کرنے، ضم کرنے یا صوبوں کے حوالے کرنے کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی نے یہ سفارشات اسلام آباد میں وزیرا عظم محمد شہبا ز شریف کی زیر صدارت ہونیو الے اجلاس میں پیش کیں۔

کمیٹی نے نئے تعینات ہونے والے ملازمین کے لئے پنشن کا طریقہ کار متعارف کرانے اور ایک سال سے زائد عرصے سے خالی آسامیاں ختم کرنے کی قلیل اور درمیانی مدت کی سفارشات بھی پیش کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ دنیا بھر میں رائج بہترین طریقہ کار کا تجزیہ کرنے کے بعد ٹھوس تجاویز پیش کرے۔

Advertisement
Advertisement