Advertisement
تجارت

حکومت نے گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا کہ ٹیکس انجن کی کیپیسٹی کے بجائے گاڑی کی مالیت پر لگایا جائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 13th 2024, 1:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت  نے گاڑیوں  پر ٹیکس عائد کرنے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

حکومت نے گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی۔ 
بجٹ 25-2024 کی دستاویزات کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری اور رجسٹریشن پر ٹیکس گاڑی کی لاگت کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔ 
اس سے قبل 2 ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس گاڑی کی انجن کیپیسٹی کی بنیاد پر لگایا جاتا رہا۔ 
گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا کہ ٹیکس انجن کی کیپیسٹی کے بجائے گاڑی کی مالیت پر لگایا جائے۔

Advertisement