وفاقی حکومت کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ’’محسن پاکستان’’ ایوارڈ متعارف کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے بجٹ اجلاس میں بتایا کہ غیر ملکی پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف کے لیے ’’محسن پاکستان’’ ایوارڈ متعارف کروایاجا رہا ہے


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایتوں کے ازالے اور آسانیوں کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جن کی بھیجی جانے والی ترسیلات زر معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیـں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بیرون ملک مقیم لوگوں کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیا ہے۔
بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں اضافے کی خاطر اٹھائے جانے والے اقدامات کے لیے بجٹ میں 86.9 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ مختص کی گئی رقم ری امبرسٹمنٹ آف پی ٹی چارجز اور سونی دھرتی سکیم سمیت دیگر سکیموں کے لیے استعمال کی جائے گی۔
وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے بجٹ اجلاس میں بتایا کہ افرادی قوت کی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے آراستہ کرنے کے لیے ’’اسینٹرز آف ایکسیلنس’’ قائم کیے جائیں گے۔
حکومت کے ممکنہ اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے امیگریشن لینڈ سکیپ کو ڈیجٹلائز کیا جائے گا تاکہ امیگریشن کے سسٹم کو آسان بنایا جا سکے۔ مزید یہ کہ اس اقدام کے ذریعے لوگوں کے اخراجات میں بھی مبینہ کمی ہو گی۔
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایتوں کے ازالے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے کمپلینٹ ریزولوشن کا ایک موثر نظام بنایاجائے گا۔
بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو پاکستانی بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، حکومت ان کے لیے قرض کی فراہمی کے اقدامات پر تیزی سے کام کر رہی ہے، تا کہ نئے ایمیگرینٹس اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے جلد از جلد ملک سے باہر جا کر آباد ہو سکیں۔
وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے بجٹ اجلاس میں بتایا کہ غیر ملکی پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف کے لیے ’’محسن پاکستان’’ ایوارڈ متعارف کروایاجا رہا ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 5 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 5 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 6 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل



