جی این این سوشل

تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،ہنڈرڈ انڈیکس 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1909 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی  ،ہنڈرڈ انڈیکس 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی ،ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1909 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1909 پوائنٹس یا 2.62 فیصد اضافے کے بعد 74 ہزار 707 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 72 ہزار 797 پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں 2120 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال 25-2024 کا 18ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ پیش کردیا تھا، جس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کیساتھ ساتھ ملک میں ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور ملک کے دفاعی اخراجات کیلئے 21 سو 22 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے،نگران وزیراعظم نجیب میقاتی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کے مطابق لبنان میں سرکاری سطح پر 3 روزہ سوگ سوموار سے شروع ہو گا، حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے۔

عرب  میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے ابھی حسن نصراللہ کی تدفین اورنمازجنازہ کے دن کا اعلان نہیں کیا۔

دوسری جانب حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اللّٰہ کی مدد سے آج بھی لبنان دشمن کو پشیمان کر دے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

فٹنس ٹیسٹ کا آغاز 30 ستمبر کو ہوگا جس میں 8 سے 10 پلئیرز حصہ لیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا  فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے نئے دور کا آغاز 30 ستمبر کو ہوگا، جس میں 8 سے 10 پلئیرز حصہ لیں گے۔

اس قبل ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کچھ پلئیرز حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ چند کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے سے قاصر رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رہ جانیوالے اور ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک موقع اور دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کھلاڑیوں پر فٹنس کی بنیاد پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔

اس ٹیسٹ میں 2 کلومیٹر کی ڈور کے علاوہ دیگر امتحانات بھی شامل ہیں تاکہ پلئیرز کی فٹنس کی جانچ کی جاسکے۔

دوسری جانب بورڈ نے گزشتہ دنوں کھلاڑیوں کی فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا تھا، جو کنسلٹنٹ اور ڈومیسٹک فزیوز کیساتھ ملکر پلئیرز کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll