شہبازشریف نے کہاکہ ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین ستون ہے اور حکومت انسانی وسائل کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تمام وسائل مہیا کرے گی


وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں غریب اورمتوسط طبقے پرکم سے کم ٹیکس عائد کیا ہے ۔
انہوں نے ٹیکس اصلاحات،ڈیجٹیلائزیشن اور محصولات میں اضافے کے حوالے سے متعلق اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہوگا ، وزیراعظم نے کہا ہماری اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کو کم کرنا اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم ٹیکس چوروں اور ٹیکس ناہندگان اور ان کی معاونت کرنے والے عناصر کا ہر صورت سد ِباب کریں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ٹیکس دینے کے اہل افراد کو جلد سے جلد ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں موجودہ پالیسیوں کے مکمل نفاذ سے ملکی آمدنی میں اربوں روپے کا اضافہ ممکن ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملکی معیشت کی Valueچین کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹو میشن سے ملکی معیشت کی کو دستاویزی شکل دی جاسکے گی۔
شہبازشریف نے کہاکہ ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین ستون ہے اور حکومت انسانی وسائل کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تمام وسائل مہیا کرے گی ۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago





