Advertisement
پاکستان

ایف آئی اے نے مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کر دیا

ضمنی چالان ایف آئی اے عدالت لاہور میں مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں جمع کرایا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 14 2024، 11:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایف آئی اے نے مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کر دیا

اسلام آباد : ایف آئی اے نے پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کر دیا۔

ضمنی چالان ایف آئی اے عدالت لاہور میں مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں جمع کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

Advertisement
Advertisement