جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 500روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 500روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 47  روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 2323ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پاکستان

صدر مملکت نے سپریم کورٹ  میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی

وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے سپریم کورٹ  میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے سپریم کورٹ  میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صدر مملکت نے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری  دے دی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے تینوں ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

وکی لیکس کے بانی کی امریکہ سے ڈیل ، ضمانت پر رہائی مل گئی

امریکہ نے برطانوی حکام کو بانی وکی لیکس کی حوالگی کے حوالے سے درخواست دی تھی، جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانیہ میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وکی لیکس کے بانی کی امریکہ سے ڈیل ، ضمانت پر رہائی مل گئی

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو آزادی مل گئی، جولیان اسانج بیلمارش جیل میں قید تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو لندن کی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہائی دیدی ہے جس کے بعد وہ برطانیہ سے روانہ ہوگئے، اسانج نے رہائی کے بدلے امریکی محکمہ انصاف سے اعتراف جرم پر آمادگی کی ڈیل کرلی ہے۔

امریکہ نے برطانوی حکام کو بانی وکی لیکس کی حوالگی کے حوالے سے درخواست دی تھی، جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانیہ میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔

جولیان اسانج کی رہائی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وکی لیکس کا کہنا تھا کہ اسانج کی رہائی پریس کی آزادی کیلئے کام کرنے والے لوگوں، مختلف ممالک کے سیاسی رہنماؤں سمیت قانون دانوں اور اقوام متحدہ کی مہم کا نتیجہ ہے۔

یاد رہے کہ جولین اسانج پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010 اور 2011 میں ہزاروں امریکی خفیہ دستاویزات کو شائع کیا جو ’وکی لیکس فائل‘ کے نام سے مشہور ہوئے اور ان فائلز کے ذریعے عراق اور افغانستان جنگ کے بارے میں اہم معلومات تھیں جس سے کئی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

بانی وکی لیکس گزشتہ 5 برس سے برطانیہ کی جیل میں قید تھے اور وہ امریکا حوالگی کے خلاف قانونی جنگ لڑرہے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بارش سے متاثرہ میچ میں افغان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 116 رنز کا ہدف دیا تاہم معمولی ہدف بنگال ٹائیگرز کیلئے پہاڑ بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گیا

افغانستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 8 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کنگس ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

بارش سے متاثرہ میچ میں افغان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 116 رنز کا ہدف دیا تاہم معمولی ہدف بنگال ٹائیگرز کیلئے پہاڑ بن گیا اور پوری ٹیم محض 105 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

اس سے قبل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کے بلےباز بھی مشکلات کا شکار رہے، افغان ٹیم کے کھلاڑی اسکور بورڈ پر بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے سے قاصر رہے اور مقررہ 20 اوورز میں صرف 115 رنز بناسکے۔

افغان اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنانے کے بجائے انتہائی محتاط انداز اختیار کیا، دونوں کے درمیان 10.4 اوورز میں صرف 59 رنز کی پارٹنر شپ بنی، ابراہیم زردان نے 29 گیندوں پر 18 رنز بنائے، جبکہ رحمان اللہ گرباز 55 گیندوں پر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میگا ایونٹ کا یہ میچ افغانستان کے لیے نہایت ہی اہم تھا، بنگلہ دیش کے خلاف اچھے مارجن سے میچ جیت کر افغانستان تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll