وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر پوری قوم ذاتی دشمنیوں اور ذاتی مفادات کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لے تو بہت جلد وہ مرحلہ آئے گا جس کا خواب بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فلسطین میں جنگ کی مذمت کرتے ہوئے کشمیر اور فلسطین دونوں کے عوام کی آزادی کے لیے دعا کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپریل 2022 میں دوبارہ اقتدار سنبھالا تو معاشی صورتحال سب کے سامنے بالکل واضح تھی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں پی ڈی جی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کا ذکر کیا جنہوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں کردار ادا کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے آخری پروگرام ہو گا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک اب معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ صورتحال طاقتور لوگوں سے قربانی مانگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے 8 فروری 2024 کو دوبارہ اقتدار سنبھالا تو انہوں نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جو کہ اب 38 فیصد سے بڑھ کر 12 فیصد پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرضوں پر 22 فیصد سود کی شرح اب 20 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ترقی تحقیقات لائے گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کہ عام آدمی کو کچھ ریلیف بھی فراہم کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ چار سالوں کے دوران عوام بالخصوص محنت کش طبقے کو مہنگائی کی وجہ سے بہت نقصان پہنچا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ مہنگائی کو کم کرنے، کاروبار کو مضبوط کرنے اور نوجوانوں کو تعلیم دینے اور انہیں مالی خود مختاری کی طرف لانے کے لیے سخت محنت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر پوری قوم ذاتی دشمنیوں اور ذاتی مفادات کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لے تو بہت جلد وہ مرحلہ آئے گا جس کا خواب بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 3 minutes ago
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- an hour ago
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- 3 hours ago
پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم
- 12 hours ago
گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات
- 12 hours ago
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا
- 14 hours ago
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان
- 3 hours ago
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- an hour ago
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 3 hours ago
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب
- 3 hours ago
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- 2 hours ago
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے
- 4 hours ago