جی این این سوشل

علاقائی

سوات اور گرد ونواح میں زلزے کے جھٹکے

زلزلہ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اس زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں کافی خوف وحراس پایا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوات اور گرد ونواح  میں زلزے کے جھٹکے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوات اور سوات کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.8تھی اور زلزلے کا مرکز سبی سے 177کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کی گہرائی 185کلو میٹر تھی۔

واضح رہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اس زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں کافی خوف وحراس پایا گیا ہےاور لوگ کلمہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

پاکستان

حقیقت ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا، وزیر اعظم

آئی ایم ایف کا آج جواب آگیا تو کل ایوان میں بتائیں گے، امید ہے خوشخبری ہوگی، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حقیقت ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے یہ سچ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا آج جواب آگیا تو کل ایوان میں بتائیں گے، امید ہے خوشخبری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی آبادی کے مقابلے میں بجٹ زیادہ مختص کیا گیا ہے، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں باقی پنجاب سے دس فیصد زیادہ لیپ ٹاپ دیئے، جنوبی پنجاب میں وفاقی حکومت کے منصوبے پنجاب نے بنائے، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان ہوچکا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈبلیوڈی میں بندربانٹ ہوتی تھی، پی ڈبلیوڈی محکمےکوختم کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ میں ناقابل بیان کرپشن ہوتی ہے، وزیر خزانہ کی سربراہی میں ڈاؤن سائزنگ کے لئے کمیٹی بن چکی ہے، اخراجات میں کمی کے حوالے سے نتائج ایوان میں پیش کریں گے۔

آخر میں وزیر اعظم میاں شہبازشریف کا اپنی گفتگو سمیٹتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ حکومت اخراجات میں کمی کررہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ڈیوڈ وارنر کا انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنینشل کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیوڈ وارنر کا انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر

آسٹریلیا کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعدآسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل  کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنینشل کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا۔

ٹی 20ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا، وارنر نے ٹی 20ورلڈکپ کےبعد انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیرئیر کا آخری میچ تھا، ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کےخلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے 110 ٹی ٹوئنٹی میچز، 161 ون ڈے کرکٹ اور 112 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان ، اغواء ہونیوالے مزید 3 افراد کو چھوڑ دیا

اغواکاروں نے7 روزبعد ازخود 10 میں سے 3 افرادکو چھوڑ دیا جس کے بعد تینوں افرادکوکوئٹہ پہنچادیاگیا، حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان ، اغواء ہونیوالے مزید 3 افراد کو چھوڑ دیا

ہرنائی کے علاقے زرغون غزسے اغواء 10 افراد میں سے مزید 3 کو چھوڑ دیا گیا۔

حکام کے مطابق اغواکاروں نے7 روزبعد ازخود 10 میں سے 3 افرادکو چھوڑ دیا جس کے بعد تینوں افرادکوکوئٹہ پہنچادیاگیا۔

دوسری جانب زرغون غز  سےاغوا کیاگیا ایک نوجوان گھر پہنچ گیا ہے جس کی تصدیق اس کی فیملی کی جانب سے کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہرنائی کے علاقے زرغون سے 19 جون کومسلح افراد نے 14 افراد کو اغوا کیاتھا جس میں سے 4 کو پہلے اور تین کو اب چھوڑا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے زرغون غر میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کی صبح سیر و تفریح کے لیے جانے والے 14 افراد کو اغوا کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ تمام افراد کے اغوا کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll