شیخ مہر بن حمد الموکلی نے قرآنی تعلیمات کو انسانیت کیلئے رہنمائی اور فضل کا ذریعہ قراردیا جن کا مقصد ان کے اعمال درست کرنا اورسچائی کی جانب لے جانا ہے


لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے لاکھوں حجاج نے آج سہ پہر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کردیا ۔
میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج میں شیخ مہربن حمد الملوکی نے مسلمانوں پراپنی صفوں میں اتحاد پید اکرنے پرزوردیا اورکہا کہ یہ یقینا امت مسلمہ کی نجات کا ذریعہ بنے گا اوراختلاف وتقسیم کا سدباب بھی ہوگا۔
خطبے میں اﷲ پر ایمان اطاعت خداوندی اور اسلام کے بنیادی ارکان پر روشنی ڈالی جو مسلمانوں کے ایمان کومضبوط کرتے ہیں۔
شیخ مہر بن حمد الموکلی نے قرآنی تعلیمات کو انسانیت کیلئے رہنمائی اور فضل کا ذریعہ قراردیا جن کا مقصد ان کے اعمال درست کرنا اورسچائی کی جانب لے جانا ہے ۔
انہوں نے قرآن کی تعلیمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جو زیادہ متقی ہیں اورجو نیک کام کریں گے ان کیلئے اجر عظیم کا وعدہ ہے ۔اسلام کے بنیادی عقیدے کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ مہر نے اﷲ کی وحدانیت اور حضرت محمد ۖ کی رسالت کی گواہی دی۔انہوں نے خطبے کے آخر میں لوگوں کو تاکید کی کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں ، ناحق قتل نہ کریں اور انصاف پر مبنی فیصلے کریں۔
حجاج کرام نے ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کیں۔میدان عرفا ت میں قیام کے بعد حجاج کنکریاں اکٹھی کرنے کیلئے مزدیفہ جائیںگے جو وہ منیٰ میں علامتی طورپر شیطانوں کو ماریں گے ۔اس کے بعد حجاج عیدالاضحی کے موقع پر تین دن کیلئے منیٰ واپس آئیںگے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیروی میں جانور قربان کریںگے ۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 3 hours ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- an hour ago







