جی این این سوشل

پاکستان

حکومت پنجاب نے بارکونسل کے لیے ایک ارب  روپے مختص کیے، وزیر قانون

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ   نہتے وکلاء پر لاہور میں تشدد کیا گیا، وکلاء دہشت گرد نہیں آئین اور قانون کے محافظ ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت پنجاب نے بارکونسل کے لیے ایک ارب  روپے مختص کیے، وزیر قانون
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر قانون  اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ  وکلاء دہشت گرد نہیں آئین اور قانون کے محافظ ہیں۔

پنجاب بار کونسل میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا  کہنا تھا کہ  وکلاء کی فلاح کے لیے حکومت کام کررہی ہے،حکومت پنجاب نے بارکونسل کے لیے ایک ارب  روپے مختص کیے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ   نہتے وکلاء پر لاہور میں تشدد کیا گیا۔وکلاء دہشت گرد نہیں آئین اور قانون کے محافظ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹک میں وکلاء کے قتل پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فوری نوٹس لیا۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر پولیس نے ملزم کو فوری حراست میں لیا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ  ملک میں جمہوری عمل کو رکنے نہیں دیں گے۔ہم نے صعوبتیں برداشت کیں لیکن جمہوری عمل کو رکنے نہیں دیا۔

 

پاکستان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان کی ضمانت کے خلاف نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع

ملزم کوضمانت دیتے ہوئے عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا ، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان کی ضمانت کے خلاف نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،نیب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کو ضمانت دینے کے فیصلےکے خلاف چئیرمین نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کوضمانت دیتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا  فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 14 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دنیا کی خطرناک خاتون، سر پر 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مقرر

بلغاریہ کی روجا اِگناٹووا کرپٹو کرنسی کے 4 ارب ڈالر کے فراڈ میں ملوث، 2017 سے غائب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا کی خطرناک خاتون، سر پر 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مقرر

امریکی سکیورٹی سروسز نے دنیا کی خطرناک ترین خاتون کے سر پر 5 ملین ڈالر کا انعام رکھ دیا۔ یہ خاتون دنیا کی سب سے زیادہ مطلوب خاتون بن گئی ہے۔

امریکہ میں ایف بی آئی کے اہلکاروں نے اس سے قبل اس خاتون کے بارے میں صرف معلومات دینے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کی پیش کش کی تھی۔ اس خاتون کو تاریخ کی سب سے بڑی عالمی فراڈ سکیموں میں سے ایک کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں امریکی حکام نے اس انعام کو بڑھا کر 5 ملین ڈالر کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق اس خاتون کو لوسٹ کرپٹو کوئین کہا جاتا ہے کیونکہ وہ انکرپٹڈ ڈیجیٹل کرنسیوں کے حامل افراد کے ساتھ بڑے فراڈ کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اس کی وجہ سے ہی وہ اب دنیا کی خطرناک ترین خاتون بن گئی ہے۔

بلغاریہ میں پیدا ہونے والی اور جرمن شہریت رکھنے والی روجا اگناٹووا پر اب تک کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی فراڈز میں سے ایک چلانے کا الزام ہے۔ اس نے 2014 میں OneCoin نامی جعلی کرپٹو کرنسی فروخت کر کے سرمایہ کاروں کو 4 بلین ڈالر کا دھوکہ دیا۔ 43 سالہ خاتون روجا اگناٹووا 2017 میں بغیر کسی سراغ کے غائب ہو گئی تھی اور 2022 سے امریکہ میں ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل ہے۔

ایف بی آئی نے اس کی تصویر کے ساتھ اس کے بارے میں معلومات میں لکھا ہے کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اِگناٹووا مسلح محافظوں کے ساتھ سفر کر رہی ہے اور ہو سکتا ہے اِگناٹووا نے پلاسٹک سرجری کروائی ہو یا کسی دوسرے طریقے سے اپنی شکل میں تبدیلی کرلی ہو۔

ایف بی آئی کا خیال ہے کہ ممکن ہے کہ وہ روس، یونان اور مشرقی یورپ جیسے مختلف ممالک کا سفر کرنے کے لیے جرمن پاسپورٹ استعمال کر رہی ہو۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ انہیں بلغاریہ کے کسی ایسے مافیا نے قتل کردیا ہوگا جس پر OneCoin فراڈ سکیم کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا بھی شبہ ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق اِگناٹووا کو آخری مرتبہ 25 اکتوبر 2017 کو صوفیا سے ایتھنز جاتے ہوئے ریان ایئر کے طیارے میں دیکھا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ساؤتھ امریکی ملک پیرو میں 7.2 شدت کا زلزلہ

جمعہ کی رات جنوبی پیرو کے ساحل سے 28 کلومیٹر  کی گہرائی میں 7.2 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ساؤتھ امریکی   ملک پیرو  میں 7.2 شدت  کا زلزلہ

ساؤتھ امریکی ملک پیرو 7.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو پیرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریاست ہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق، جمعہ کی رات جنوبی پیرو کے ساحل سے 28 کلومیٹر  کی گہرائی میں 7.2 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، زلزلہ دارالحکومت لیما سے تقریباً 600 کلومیٹر جنوب میں اتیکیپا سے 8 کلومیٹر مغرب میں آیا۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تک محسوس کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لیما میں گھروں کے اندر چراغ جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔وزیر اعظم گسٹاوو ایڈرینزین کے مطابق زلزلے کے بعد کوئی ہلاکت درج نہیں ہوئی ہے۔

پیرو کے ایوان صدر نے ایکس پر کہا کہ حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر  نے ابتدائی طور پر پیرو میں کچھ ساحلی علاقوں کے ساتھ 1 سے 3 میٹر تک سونامی کی لہروں کی "ممکنہ" لہروں کا الرٹ جاری کیا۔ لیکن اس نے بعد میں یہ کہہ کر الرٹ ختم کر دیا کہ سونامی کی کوئی وارننگ، ایڈوائزری یا خطرہ نہیں تھا۔

پیرو، اور زیادہ تر جنوبی امریکی بحر الکاہل کے ساحل، دو ٹیکٹونک پلیٹوں کی سرحد پر ہیں، جنوبی امریکی پلیٹ، جس میں زیادہ تر براعظم شامل ہیں، اور نزکا پلیٹ، جو زیادہ تر ساحل کے ساتھ ساتھ بحر الکاہل میں پھیلی ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll