جی این این سوشل

تجارت

وفاقی حکومت نے فان فائلز کیلئے بڑے ٹیکس کی منظوری دے دی

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نان فائلرز کے فون اورانٹرنیٹ پر 75 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے فان فائلز کیلئے بڑے ٹیکس کی منظوری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی حکومت نے فان فائلز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فی صد ودہولدنگ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ٹیکس تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں تنخواہ کے سلیب کو کم کرنے اور ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویزکی منظوری دی گئی ، یکم جولائی سے پراپرٹی پر 15 فیصد کیپٹل گینز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو اجلاس میں مسترد کر دیا گیا۔

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نان فائلرز کے فون اورانٹرنیٹ پر 75 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ ٹیکس وصولی کیلئے نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کر دی گئی، اس حوالے سے اینیٹر انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ نادرا کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کا ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اجلاس میں سیاستدانوں کا ڈیٹا نادرا کو دینے کی تجویزمسترد کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ فنانس بل میں پراپرٹی کی خریداری پرلیٹ فائلر کی شق متعارف کروائی، لیٹ فائلرز کا ٹیکس ریٹ فائلر، نان فائلر کے درمیان رکھا ہے، افراد پراپرٹی کی خریداری کے موقع پر صرف ریٹرن فائل کرتے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ لیٹ فائلر پر ٹیکس نان فائلر کے برابرہونا چاہیے۔ سینٹر انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ فائلرز پر مہربانی کریں اورنان فائلر پر ٹیکس بڑھائیں۔

سینیٹر منظور کاکٹر کا کہنا تھا کہ پراپرٹی پر ٹیکس نہ بڑھائیں، کمیٹی نے پراپرٹی پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مؤخر کردی ، کمیٹی نے فاٹا اور پاٹا کیلئے ٹیکس استثنیٰ 1 سال کیلئے بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی، چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کابینہ میں اس پر بہت بحث ہوئی ہے، ہم نے بہت مخالفت کی تاہم کابینہ نے بات نہیں مانی۔

سلیم مانڈوی والا نے پوچھا کہ آئی ایم ایف نے کیا کہا تھا اس پر چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ضم اضلاع کو ٹیکس استثنیٰ دینے کی مخالفت کی تھی۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ پورے ملک کی انڈسٹری کو فاٹا پاٹا کے مراعات سے مسائل ہیں، ایسا کرنے سے انڈسٹری کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان

شہباز شریف کی معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے میں گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت کی تحسین

انہوں نے صحت ، ماحولیاتی تبدیلی سے بچائو اور پولیو کے خاتمے سے متعلق بھی حکومتی کاوشیں اجاگر کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف کی معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے میں گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت کی تحسین

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے اور ڈیجیٹلائزیشن میں حکومتی اقدامات کی معاونت پر گیٹس فاونڈیشن کو سراہا ہے ۔

پیر کے روز اسلام آباد میں گیٹس فاونڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے معاشی استحکام کے سلسلے میں حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے صحت ، ماحولیاتی تبدیلی سے بچائو اور پولیو کے خاتمے سے متعلق بھی حکومتی کاوشیں اجاگر کیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے گورننس میں بہتری آئے گی اور حکومت زیادہ وسائل لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کرسکے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اورگیٹس فائونڈیشن کے مقاصد ایک ہیں جن میں صنفی تفاوت کا خاتمہ ، صحت کی سہولیات بڑھانا اور غذائی تحفظ شامل ہیں۔بل گیٹس نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی مسلسل جذبے اور ذاتی دلچسپی پران کا شکریہ اداکیا ۔بل گیٹس نے اس بات کو اجاگر کیاکہ ملک بھر میں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں ڈیٹا سائنس TOOPS اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کتنے اہم ذرائع ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

 احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ کیس میں  عمران خان کو بڑا ریلیف  مل گیا

190ملین پاؤنڈزریفرنس میں احتساب عدالت سےبانی پی ٹی آئی کوبڑاریلیف مل گیا۔
تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروادئیےگئے۔
 احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کردی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 15 مئی کو عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی، بانی پی ٹی آئی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے باعث رہا نہیں ہو سکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور بورڈ کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکنگ سینٹر سے سوشیالوجی پارٹ ون کے پیپرز کا بنڈل غائب ہوگیا جس میں 52 طلبہ کے پیپرز تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور بورڈ  کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب کردیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکنگ سینٹر سے سوشیالوجی پارٹ ون کے پیپرز کا بنڈل غائب ہوگیا جس میں 52 طلبہ کے پیپرز تھے۔


یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل امتحانی پرچے غائب ہونے کی شکایت سامنے آئی تھی، جس کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنڈل کی چوری نے محکمہ امتحانات کی رازداری پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔


دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کے باہر سے انکوائری افسر تعینات کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll