Advertisement
پاکستان

کل پاکستان میں عید الاضحی ٰ پورے جو ش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی

علماء کرام عید کے اپنے خطبات میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت اجاگر کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 16th 2024, 4:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کل پاکستان میں عید الاضحی ٰ پورے جو ش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی

حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں قوم کل عیدالاضحی مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائے گی۔دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوگا۔تمام شہروں، قصبوں اور دیہات میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات ہونگے۔

علماء کرام عید کے اپنے خطبات میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت اجاگر کریں گے۔لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرینگے۔شہروں اور قصبوں کے شہری حکام نے عید کے تین روز کے دوران آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

Advertisement