شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، ہر والد کی خاموش قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہیں،مریم نواز


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے والد سے محبت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، ہر والد کی خاموش قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج اپنے بچوں کی پرورش اور رہنمائی میں والد کے انمول کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے، بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے باپ کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیجئے، والد شجر سایہ دار ہے جو تپتی دھوپ میں بچوں کیلئے گھنا سایہ بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اولاد کی تربیت اور بہتر پرورش میں والد کے شفیق کردار کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
مریم نواز نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہر کامیابی والد گرامی میاں نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں، خوش قسمت ہوں جو نواز شریف جیسے والد گرامی ملے، ان کی بیٹی ہونے پر ناز ہے، ہر روز والد محترم سے دعائیں لے کر نکلتی ہوں اور واپس آ کر سب سے پہلے انہیں سلام کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز والد محترم سے دعائیں لے کر نکلتی ہوں اور واپس آکر سب سے پہلے انہیں سلام کرتی ہوں۔ والدین کی عزت وتکریم کرنے والے، اف تک نہ کہنے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 16 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 16 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 16 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 16 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 17 گھنٹے قبل







