محسن نقوی کو چئیرمین کا عہدہ سازشی ٹولے نے مینڈیٹ چوری کے انعام میں دیا تھا، مشیر اطلاعات کے پی


رہنما پی ٹی آئی اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس بورڈ کا سربراہ محسن نقوی ہو اس سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محسن نقوی کو چئیرمین کا عہدہ سازشی ٹولے نے مینڈیٹ چوری کے انعام میں دیا تھا،نااہل ٹولے نے کرکٹ کے شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے ٹیم کی بڑی سرجری کا شوشہ چھوڑا ہے۔ سرجری خود محسن نقوی، شریف فیملی اور پورے سازشی ٹولے کی ہونی چاہئیے،مینڈیٹ چور وزیراعظم اور راج کماری نے ملک کے تمام اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہیں،
مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار براہ راست مینڈیٹ چور وزیراعظم اور محسن نقوی ہے،محسن نقوی کو فوری استعفی دینا چاہیے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین ایک پروفیشنل اور ذمہ دار بندہ ہونا چاہئیے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ محسن نقوی کو تو پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاون سے وقت نہیں ملتا، نااہل اور کرپٹ حکمرانان کھیل کے شعبے میں بھی عہدوں کا بندر بانٹ کرتے ہیں، کھیل کے میدانوں کو سیاست سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

ایئر چیف کا دورہ امریکا: دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں پر اہم پیش رفت
- 9 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 12 گھنٹے قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی بیٹرز ٹاپ 10 سے باہر، جو روٹ سرفہرست
- 10 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 12 گھنٹے قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی جنگ بندی تجویز پر غور کریں گے، فیصلہ تفصیلات دیکھ کر ہو گا: حماس
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- 11 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 14 گھنٹے قبل

سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت
- 9 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
- 9 گھنٹے قبل