جی این این سوشل

تجارت

عید قربان آتے ہی مصالحہ جات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں مصالحہ جات کی قیمتوں کو کنٹرول کریں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عید قربان آتے ہی مصالحہ جات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عید قربان قریب آتے ہی مصالحہ جات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ۔ 

سبزی منڈی میں پیاز ، ٹماٹر ، لہسن اور ادرک  کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ، ٹماٹر 100 سے بڑھ کر 110 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ، سبز مرچ کی قیمت میں بھی 30 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے ادرک کی قیمت 700 روپے سے بڑھا کر 740 سے 750 روپے فی کلو کر دی گئی ہے  ۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں مصالحہ جات کی قیمتوں کو کنٹرول کریں ۔ 

دنیا

وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں 6.3 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 156.7 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے باعث فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں 6.3 شدت کا زلزلہ

بحر الکاہل کے جنوب میں واقع ملک وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ بحر الکاہل کے جنوب میں واقع ملک وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 156.7 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے باعث فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا مد مقابل بھارت ، میچ میں بارش کا امکان

اس سے پہلے نارتھ سائونڈ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ڈی ایس ایل طریقہ کار کے تحت تین وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا مد مقابل بھارت ، میچ میں بارش کا  امکان

آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے سُپر۔ ایٹ مرحلے میں آج گروس آئلیٹ میں آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔

اس سے پہلے نارتھ سائونڈ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ڈی ایس ایل طریقہ کار کے تحت تین وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

گزشتہ رات ایک اور میچ میں برج ٹائون میں انگلینڈ نے امریکہ کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج بھارت اور آسٹریلیا کے اہم ترین میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو آسٹریلیا باہر ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

 احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ کیس میں  عمران خان کو بڑا ریلیف  مل گیا

190ملین پاؤنڈزریفرنس میں احتساب عدالت سےبانی پی ٹی آئی کوبڑاریلیف مل گیا۔
تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروادئیےگئے۔
 احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کردی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 15 مئی کو عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی، بانی پی ٹی آئی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے باعث رہا نہیں ہو سکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll