ایم کیو ایم پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے وفاقی بجٹ پر بھی تحفظات کا اظہار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ ایم کیو ایم نے سندھ کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے وفاقی بجٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال بالخصوص وفاقی اور سندھ کے صوبائی بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے سندھ کے بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کرتے ہوئے اُسے شہری اور سندھ دشمن بجٹ قرار دے دیا۔
اجلاس کے دوران عوامی مسائل کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ملاقاتوں کے لیے 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور سید فیصل سبزواری شامل ہیں۔ کمیٹی حکومتی اور سیاسی قائدین سے مختلف مسائل اور معاملات پر ملاقاتیں کرے گی۔
ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ کی متعصب حکومت نے بجٹ میں شہری سندھ کے لیے کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ اور شہری نوجوانوں کے لیے کوئی سکیم نہیں رکھی، کراچی سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد پیسہ دیتا ہے اس کے باوجود کراچی کی ترقی، انفراسٹرکچر اور شہریوں کو نظرانداز کیا گیا۔
اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے وفاقی بجٹ پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا جبکہ تنخواہ دار طبقے پر اِنکم ٹیکس کے اضافی بوجھ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانا ملک کے بڑے جاگیردار، سرمایہ دار اور وڈیروں کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ایم کیو ایم، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تیار، بجٹ حکومتی عہدیداروں اور امیروں کی سہولتکاری قرار دے دیا
ترجمان ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان تنخواہ دار طبقے پر اِنکم ٹیکس کا بوجھ کم کرنے اور ان کا معاشی قتل عام بند کرنے کی ہدایت جاری کریں۔
26 حاجیوں کی جان بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیازسے نوازا گیا
- 7 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ،بل اسمبلی میں پیش
- 6 گھنٹے قبل
دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری،فہرست میں پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں بھی شامل
- 7 گھنٹے قبل
پشاور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کروانے کا حکم
- 8 گھنٹے قبل
انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے گرد گھیرا تنگ،وزیر اعظم کی ہدایت پر خصوصی ٹاسک فورس قائم
- 4 گھنٹے قبل
تحریک انصاف نے کسی جواز کے بغیر یکطرفہ طورپر مذاکراتی عمل ختم کیا ، وزیر اطلاعات
- 8 گھنٹے قبل
معروف بالی وڈ اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کر گئے
- 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چئیرمین پبلک اکاوّنٹ کمیٹی منتخب
- 6 گھنٹے قبل
امریکا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کر کے ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ
- 4 گھنٹے قبل
القادر یونیورسٹی کوئی ادارہ نہیں جعلی نام رکھا ہوا ہے، اسے کالج کا درجہ دینا بھی توہین ہے،وزیر دفاع
- 3 گھنٹے قبل
ترکیہ کے صدر رجب طیب اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- 7 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:صوبائی حکومت کا پولیس طرز پر نئی فورس بنانے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل