Advertisement

روس یوکرین جنگ میں امن عمل کے لیے کئی مشکل سمجھوتے کرنا ہوں گے،سعودی عرب

یوکرین کی جنگ میں قابل اعتبار امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے روس کی شرکت ضروری ہوگی، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 16th 2024, 5:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس یوکرین جنگ  میں امن عمل کے لیے کئی مشکل سمجھوتے کرنا ہوں گے،سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ یوکرین امن عمل میں کئی مشکل سمجھوتے کرنے والی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں ایک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا  یوکرین کی جنگ میں قابل اعتبار امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے روس کی شرکت ضروری ہوگی۔ اس عمل میں کئی مشکل سمجھوتے بھی کرنا ہوں گے۔ تاہم مملکت اس جنگ کے خاتمے لیے میں مدد کرنے کے لیے اپنی غیر معمولی کمٹمنٹ کا اعادہ کرتی ہے۔

 سعودی وزیر خارجہ نے کہا  یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری اس مقصد کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ سنجیدہ مذاکرات ممکن ہو سکیں۔ مگر سنجیدہ مذاکرات کے لیے کئی اہم سمجھوتے کرنا پڑیں گے۔ تبھی امن کے لیے ایک ' روڈ میپ ' کی تیاری ممکن ہو سکے گی۔

واضح رہے فروری 2022 سے جاری اس روس یوکرین جنگ میں سعودی عرب کو ایک اہم اور قائدانہ حیثیت کے حامل کے طور پر سوئٹزرلیینڈ کی اس کانفرنس میں ویک اینڈ پر موجود ہوگا۔ کانفرنس میں کئی عالمی رہنماؤں کی شرکت ہو گی۔

Advertisement