عیدالاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے


ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے اور اس موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے سیکڑوں اجتماعات ہوئے، علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اور لاہور میں نماز عید کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی، کراچی میں بھی نماز عید کے سیکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔
عید کے اجتماعات میں کشمیریوں سے یکجہتی، امت مسلمہ کی سلامتی، خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے رب کے حضور خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس موقع پر ملک بھر میں نمازیوں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے تھے۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد تمام مسلمان سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
بادشاہی مسجد لاہور میں نماز عید الاضحیٰ کا بڑا اجتماع ہوا جہاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز عید کی امامت کی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور دیگر اہم شخصیات نے یہاں نماز اد کی۔
عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی۔ عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل




