عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر، وزیراعظم اور پاک فوج کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد اور پیغام
اس مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کے لیے اپنے شہداء اور غازیوں کے مقروض ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں


عید قرباں کے اس پُرمسرت موقع پر صدرمملکت، وزیراعظم اور افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو مبارکباد بھی دی گئی ہے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نواب شاہ میں عید منا رہے ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر نماز عید ادا کی۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز عید جاتی امرا رائیونڈ میں منائیں گے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں۔میں عید کے پرمسرت موقع پر ہم وطنوں اور تمام مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ہم وطنوں سے کہا کہ آئیں اس مبارک دن کے حقیقی معنوں کو سمجھتے ہوئے آپس میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے مبارک اور پُرسعید موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہے، اللہ تعالیٰ نے قربانی کے عمل کو امتِ محمدیہ ﷺ پر لازم قرار دیا ہے اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے عظیم دن قربانی کا ہے۔ آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے، اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے بھی تمام پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مسلح افواج کے سربراہان نے کہا ہے کہ یہ مقدس دن بھلائی کیلئے قربانی کے جذبے کو ابھارتا ہے، اس مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کیلئے شہدا اورغازیوں کے مقروض ہیں۔
اپنے پیغام میں مسلح افواج کے سربراہان نے کہا کہ اس دن پر شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دشمنوں کے مذموم عزائم سے محفوظ رکھے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago




