Advertisement
پاکستان

ملک کو کمزور کرنے والوں کو کھلی چھٹی پر ادارے غور کریں، رانا تنویر حسین

ہماری حکومت کی 100 دن کی کارکردگی تاریخی ہے، آئندہ سال ملکی ترقی کے ہیں، وفاقی وزیر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 18th 2024, 7:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کو کمزور کرنے والوں کو کھلی چھٹی پر ادارے غور کریں، رانا تنویر حسین

 وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہملک کو کمزور کرنے والوں کو کھلی چھٹی پر ادارے غور کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملک کو کمزور کرنے والوں کو کھلی چھٹی پر ادارے غور کریں، عدلیہ قابل احترام مگر فیصلوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف جھکاؤ کا تاثر ملتا ہے، بانی پی ٹی آئی عدلیہ سے متعلقہ کئی شخصیات کا پرانا لاڈلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو کمزور کرنے اور سیاسی عدم استحکام کے ملزمان کا کیفرکردار تک نہ پہنچنا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، 9 مئی جیسا واقعہ کسی دوسرے ملک میں ہوتا تو ملزمان دو ہفتے میں کیفرکردار تک پہنچ جاتے، اگر سزا ہوتی تو عدلیہ کا لاڈلہ کبھی مجیب الرحمان اور کبھی الطاف حسین نہ بنتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی 100 دن کی کارکردگی تاریخی ہے، آئندہ سال ملکی ترقی کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی کی طرف جھکاؤ غیر فطری ہے، مولانا کا ووٹ بینک بھی کے پی کے اور پی ٹی آئی کا بھی وہی ہے، ہماری قیادت کی مولانا سے گہری ہم آہنگی ہے، معاملات درست ہوجائیں گے۔

Advertisement