امریکی عدالت نے سکھ رہنما کے قتل میں مبینہ طور پر بھارتی سازش کے تعلق نہ ہونے کی استدعا مسترد کر دی


امریکی عدالت نے سکھ رہنما کے قتل میں مبینہ طور پر بھارتی سازش کے تعلق نہ ہونے کی استدعا مسترد کر دی ۔امریکی وفاقی عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے باضابطہ گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
نکھل گپتا نامی بھارتی شہری کو بھارت سے پنجاب کو الگ کر کے سکھوں کی ریاست خالصتان بنانے کے حامی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کرنے کے جرم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کی مودی سرکار جب پچھلے سال الیکشن کی تیاریوں میں تھی تو اس نے اپنے انتہا پسند ہندو ووٹر کو اپنی طرف مزید مائل کرنے کے لیے مبینہ طور پر پاکستان ہی نہیں کینیڈا اورحتیٰ کہ امریکہ میں بھی بھارتی انٹیلی جنس کو متحرک کر دیا تھا کہ وہ کشمیریوں اور سکھوں کے ان رہنما ؤں کو قتل کرے جو علیحدگی یا آزادی کے لیے بیرون ملک ہوتے ہوئے فعال ہیں۔
اس پس منظر میں بھارت کے پڑوسی ملک پاکستان میں بھی کئی واقعات رونما ہوئے اورمتعدد کشمیری رہنما پر اسرار طور پر اسلام آباد اور کراچی میں ہلاک ہو گئے جبکہ کینیڈا اور امریکہ میں بھی کئی وارداتیں سامنے آئیں۔
بعد ازاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے چوٹی کے رہنما اپنی تقریروں اور انٹرویوز میں ان واقعات کا اشاروں کنایوں میں فخریہ ذکر کرتے بھی دکھائی دیے ہیں۔
نکھل گپتا بھی انہی دنوں بھارت سے مبینہ طور پر ماہ جون میں پچھلے سال روانہ ہوا اور پراگو پہنچا جہاں مبینہ طور پر اپنے مشکوک ہونے کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا۔
امریکہ میں جب گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کا انکشاف ہوا تو پراگو پہنچنے والے گپتا کا بھی نام اس میں آیا ، مگر گپتا نے پراگو کی عدالت سے استدعا کی کہ اسے امریکہ کے حوالے نہ کرے۔ مگر اس کی یہ درخواست مسترد کر دی گئی۔
کافی تاخیر کے ساتھ اسے امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جہاں اسے امریکی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اس کی پیشی مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں کی گئی۔ اس نے عدالت کے سامنے خود کو اس بھارتی سازش سے الگ تھلگ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ مگر عدالت نے اس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت بھی اس سازش میں مرکزی کر دار کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہتی ہے کہ یہ بھارتی ریاستی پالیسی ہی نہیں ہے۔ اہم بات ہے کہ امیت شاہ بھارت کے وزیر داخلہ الیکشن مہم کے دوران اس طرح کے سوالوں کو جواب اس طرح دیتے رہے کہ حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں، ایجنسیاں اپنا کام کرتی رہتی ہیں اور حکومت اپنا کام کرتی رہتی ہے۔
تحریک انصاف کوقومی سلامتی کے اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان
- 3 گھنٹے قبل

راجن پور میں 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی، بیٹوں اور پوتوں کا رقص
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ انسداد دہشتگردی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

بچوں کے تحفظ کے حوالے سےملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ
- 2 گھنٹے قبل

سانحہ جعفر ایکسپریس:ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پرآگئیں
- 3 گھنٹے قبل

سانحہ جعفر ایکسپریس :ریلوٹ ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ختم، اعلامیہ جاری
- 34 منٹ قبل

پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، شہبازشریف
- 3 گھنٹے قبل

ہارورڈ یونیورسٹی : 2 لاکھ ڈالر سے کم آمدن والے خاندانوں کے طلبہ کیلئے فیس معاف کرنیکا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

آغوش پروگرام: پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا دشمن نہیں، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، بانی پی ٹی آئی
- 2 گھنٹے قبل