اسلام آباد : اگلے مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 8 ہزار ارب روپے کا بجٹ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کریں گے۔ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے 900 ارب اور دفاع کے لیے ایک ہزار 330 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ بجٹ پیش کیے جانے سے پہلے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔
نئے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار 705 ارب روپے ہوگا۔ اقتصادی سروے کے مطابق مجموعی ملکی پیداوار کا حجم مارکیٹ کی موجودہ قیمت کے مطابق سینتالیس ہزار سات سو نو ارب روپے ہے جس سے گزشتہ سال چودہ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔زراعت کی شرح نمو دو اعشاریہ آٹھ فیصد' صنعتوں کی تین اعشاریہ چھ فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو چار اعشاریہ چار فیصد رہی۔صنعت میں بڑے پیمانے پر مینو فیکچرنگ اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی مد میں مینو فیکچرنگ کی شرح آٹھ اعشاریہ سات فیصد رہی۔ بڑے پیمانے پر مینو فیکچرنگ میں تقریباً نوفیصد اضافہ ہوا۔تعمیرات کے شعبے کی شر ح آٹھ اعشاریہ تین فیصد رہی۔
گزشتہ روز وزیر خزانہ شوکت ترین کا قومی اقتصادی سروے کی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو بتادیا نہ بجلی مہنگی کریں گے نہ ٹیکس بڑھائیں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کی نسبت اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا۔موجودہ مالی سال کے دوران مجموعی آمدن مجموعی قومی پیداوار کا پندرہ اعشاریہ ایک فیصد جبکہ مجموعی اخراجات تئیس اعشاریہ دو فیصد رہے اسی طرح مالیاتی خسارہ آٹھ اعشاریہ ایک فیصد رہا۔موجودہ مالی سال کے جولائی سے مارچ تک کے دوران سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اخراجات چھ سو ترپن ارب نوے کروڑ روپے رہے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 hours ago



