سزا سنائے جانے کی ایک وجہ نرگس محمدی کی طرف سے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلانا بھی ہے، وکیل نرگس محمدی


ایرانی عدالت نے اسلامی حجاب کے خواتین کیلئے لازمی ہونے کیخلاف مہم اور ایرانی ریاست کیخلاف پروپیگنڈے کے الزام میں نوبل انعام یافتہ خاتون نرگس محمدی کو ایک سال کی قید کی سزا سنا دی۔
نرگس محمد کے وکیل مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ ایرانی نظام کے خلاف پراپیگنڈا کرنے کی وجہ سے نرگس کو ایک سال کی سزا ہوئی ہے۔
وکیل کے مطابق سزا سنائے جانے کی ایک وجہ نرگس محمدی کی طرف سے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلانا بھی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں سویڈن اور ناروے کے قانون سازوں کو خط بھی لکھے تھے۔
انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہےکہ غالیباف صحافی اور طالبعلم ہیں، جنہوں نے اس حوالے سے تبصرہ کیا تھا۔ جنہیں سکیورٹی فورسز کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ غالیباف کو رہا کیا جا چکا ہے۔
عدالتی ویب سائٹ نے اپریل 2022 کو لکھا تھا کہ غالیباف کا زیادتی کا الزام غلط ہے اور ان کے خلاف غلط الزام لگانے کا مقدمہ چلایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نوبل انعام یافتہ خاتون نرگس محمدی نومبر 2021 سے جیل میں قید ہیں۔ وہ خواتین میں سے حجاب کے معاملے میں بڑی سزا پانے والی پہلی ایرانی خاتون ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 7 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 7 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 4 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 4 گھنٹے قبل