صدر پوٹن کا شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ پہنچنے پر سربراہ کم جونگ ان نے استقبال کیا


روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شمالی کوریا کے دورے پر پہنچ گئے۔
روسی میڈیا کے مطابق روس کے صدر کا 24 سال بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ صدر پوٹن کا شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ پہنچنے پر سربراہ کم جونگ ان نے استقبال کیا۔ روسی صدر کو سلامی بھی پیش کی گئی۔
صدر پوٹن شمالی کوریا کے ساتھ سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے کریں گے جبکہ مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ روسی صدر کے وفد میں نئے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف، وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور ڈپٹی پرائم منسٹر الیگزینڈرنوواک بھی شامل ہیں۔
امریکا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ روس نے صدر پوٹن کے دورے کو دوستانہ دورہ قرار دیا ہے۔صدر پوٹن کا شمالی کوریا کے دورے کے بعد ویتنام کے دورے کا امکان ہے جہاں مخلتف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
روسی صدر پیونگ یانگ کے اسی کُم سوسان گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں جہاں 2019 میں شمالی کوریا کے دورے کے موقع پر چینی صدر نے قیام کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں روس کے انتہائی مشرقی علاقے ووسٹوکن کوسموڈروم میں ملاقات ہوئی تھی جبکہ روسی صدر پیوٹن نے اپنی صدارت کے شروعاتی دور میں 2000 میں شمالی کوریا کا دورہ کیا تھا جب کم جونگ اُن کے والد کم جونگ اِل شمالی کوریا کا سربراہ تھے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل






