جی این این سوشل

پاکستان

عازمین حج کی وطن واپسی شروع، پہلی پرواز آج کراچی پہنچے گی

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21 جولائی تک جاری رہے گا، مجموعی طور 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عازمین حج کی  وطن واپسی شروع، پہلی پرواز آج کراچی پہنچے گی
عازمین حج کی وطن واپسی شروع، پہلی پرواز آج کراچی پہنچے گی

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی آج سے وطن واپسی شروع ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا، پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئر لائنز جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو واپس لائیں گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پہلی پرواز آج حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچے گی، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21 جولائی تک جاری رہے گا، مجموعی طور 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر حجاج کی آمد کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

پاکستان

پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، میتھیو ملر

جان باس نے پاکستان میں سلامتی کے امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، میتھیو ملر

واشنگٹن: امریکی وازرت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔

ترجمان امریکی وازرت خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا جان باس نے پاکستان میں سلامتی کے امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی،پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اور خوشحالی پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

انہوں نے کہاکہ جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 47 نئے کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 47 نئے کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی کے حملے شدت اختیار کر گئے، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 415 تک پہنچ چکی ہے۔

ڈینگی کے 22 نئے مریض پوٹھوہار ٹاؤن 4 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ ایریا سے 8 اور چکلالہ سے 9 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اسی طرح ٹیکسلا کینٹ، ٹیکسلا رولر کلرسیداں پوٹھوہار رولر سے 4 مریض آئے۔

رواں سیزن میں کانگو کے 2 ملیریا کے 651مریض آئے ۔ اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا۔ رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 2717 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 768عمارتیں سر بمہر اور 2173 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش ، آصف مرچنٹ نے الزامات مسترد کر دیئے

آصف مرچنٹ نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش ، آصف مرچنٹ نے الزامات مسترد کر دیئے

نیویارک :امریکی سیاستدان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ نے نیویارک کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

46 سالہ آصف مرچنٹ پر دہشت گردی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہوں نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ تاہم جج نے انہیں مقدمے کی سماعت تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مرچنٹ کو گزشتہ سال جولائی میں ٹیکساس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت سے وہ بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں قید ہے۔ 

آصف مرچنٹ کے وکیل نے عدالت میں جیل کے حالات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مرچنٹ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں مناسب خوراک فراہم نہیں کی جا رہی۔ وکیل کے مطابق مرچنٹ کا وزن تقریباً 9 کلوگرام کم ہو گیا ہے۔

اس معاملے پر پراسیکیوٹر سارہ وِنک نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بیورو آف پرزنز سے رابطہ کریں گی کہ مرچنٹ کو مناسب خوراک ملے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میں کسی سیاستدان یا امریکی حکومت کے اہلکار کو قتل کرنے کے لیے ایک ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll