لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

جہلم اور گردونواح میں ژالہ باری بھی ہوئی، متعدد مقامات پر فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی بند ہو گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 20th 2024, 8:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات کو تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

 جہلم اور گردونواح میں ژالہ باری بھی ہوئی، متعدد مقامات پر فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی بند ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ، وزیر آباد، گجرات اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی، لاہور میں بھی رات گئے چلنے والی تیز ہوا کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جہلم میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

کلر کہار میں بارش کے بعد موسم سہانا ہونے پر جھیل کی رونقیں دوبالا ہو گئیں، دیر، بنوں، پٹن میں بھی بادل برسے، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی طوفان کیساتھ بارش ہوئی، تیز ہوائیں چلنے اور بارش کے بعد گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے درجہ حرارت 5 ڈگری تک گرنے کی توقع ہے۔