پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں کے لیے کرائے میں رعایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 50 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
پی آئی اے کے مطابق 50 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کورونا ویکسینیشن کے فروغ کےلیے کیا گیا ہے۔
قومی ایئرلائن کے حکام کا کہنا تھا کہ کرائے کی مد میں 10 فیصد رعایت اندرون ملک پروازوں پر دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق مذکورہ سہولت صرف کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانے والوں کو حاصل ہوگی اور ٹکٹوں میں رعایت کا فیصلہ آج (10 جون) سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ ان دنوں پاکستان میں 18 برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں ایک کروڑ ویکسینز لگانے کا اعلان کیا تھا۔
علاوہ ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ وسیع پیمانے پر ملک بھر میں 3 مراحل میں ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی جس میں تمام شہری رضاکارانہ طور پر ویکسینیشن کرائیں گے۔
تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں تمام سرکاری ملازمین کی 30 جون تک ویکسینیشن کر لی جائے گی۔
علاوہ ازیں ویکسینیشن کے عمل کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے این سی او سی مختلف مراعات متعارف کرانے پر غور کررہی ہے۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 16 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 16 گھنٹے قبل







