لاہور : مالی سال 2021-22 کیلئے وفاقی بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین تقریباً 8 ہزار ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جی این این کو موصول ہوگئیں ، دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 900 ارب روپے مقرر کیا گیاہےجس میں وفاقی وزارتوں کو 628 ارب کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 3 ارب 55 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مقرر جبکہ کابینہ ڈویژن کو46ارب15کروڑ کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 14ارب 32 کروڑمختص کر دیا، کامرس ڈویژن کو 1 ارب 61 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ وزارت تعلیم و تربیت کیلئے9 ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ مقر ر کیا گیا ہے جبکہ وزارت خزانہ ترقیاتی کاموں پر 123 ارب 13 روپے خرچ کرے گی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 42 ارب 45 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔
دستاویز کے مطابق ہاؤسنگ و تعمیرات کیلئے 24 21 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا جبکہ وزارت انسانی حقوق کوترقیاتی بجٹ کی مد میں 27 کروڑ ملیں گے،وزارت صنعت و پیداوار 2 ارب 91 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ خرچ کرے گی۔
وزارت اطلاعات کا ترقیاتی بجٹ 1 ارب 89 کروڑ روپے ہوگا، وزارت آئی ٹی 9 ارب 36 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں پرخرچ کرے گی۔بین الصوبائی رابطہ کیلئے 3 ارب 73 کروڑ ،وزارت داخلہ کیلئے ترقیاتی بجٹ 21 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے ۔
وزارت قانون و انصاف کے لیے 6 ارب جبکہ امورکشمیر اورگلگت بلتستان کیلئے69ارب کا ترقیاتی بجٹ مقررکیا گیا ہے۔امور جہازرانی و میری ٹائم کیلئے 4 ارب 46 کروڑ ،وزارت انسداد منشیات کیلئے 48 کروڑ، وزارت غذائی تحفظ کے لیے 12 ارب، نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 21 ارب 72 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے ۔
قومی ورثہ و ثقافت کیلئے 12 کروڑ جبکہ پٹرولیم ڈویژن کو 3 ارب 24 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا،سماجی تحفظ کے لیے 59 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیے گئے ہیں ۔ بجٹ میں پیپکو کے لیے 69 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔
دستاویز کے مطابق ریلوے ڈویژن کیلئے 30 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ہو گا، سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 8 ارب 34 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے ۔آبی وسائل کے لیے 103 ارب روپے جبکہ این ایچ اے کیلئے 113 ارب 75 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مقررکیا گیا ہے ۔ بجٹ میں کورونا وبا کے خاتمے و قدرتی آفات کیلئے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہوچکا ہے ، وفاقی کابینہ بجٹ 2021-22 کی منظوری دے گی۔

نیتن یاہو نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو مؤخر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ، صدر مملکت
- 6 گھنٹے قبل

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران نسیم شاہ کی مدد کر کے دل جیت لیے
- 4 گھنٹے قبل
پاک ٹیم کے کپتان نے چیمپیئنزٹرافی میں آگے جانا مشکل قرار دےدیا
- 4 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دو کارروائیاں ، 7 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 7 گھنٹے قبل

ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ، معاشی استحکام آچکا ہے ، وزیر خزانہ
- 6 گھنٹے قبل

فافن نے پاکستان کے انتخابات میں نمائندگی سال 2002-2024 رپورٹ جاری کر دی
- 7 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے
- 4 گھنٹے قبل
حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کو برقرار رکھتے ہوئے 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلئے
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ، امیر مقام
- 5 گھنٹے قبل

لبنان: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازجنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 10 گھنٹے قبل

رنز مشین ویرات کوہلی نے ون ڈے کیرئیر میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے
- 9 گھنٹے قبل