جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات آج ہوگی

کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ کا ہوگا جب کہ رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات آج  ہوگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 آج پاکستان میں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔ 21 جون کا دن شمالی نصف کرے میں 2024 کا سب سے طویل ترین دن ہے۔

کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ کا ہوگا جب کہ رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہوگی ۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتاہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوجاتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں آج دن کا دورانیہ 14 گھنٹے 32 منٹ طویل ہوگا۔ رات 9 گھنٹے 28 منٹ کی ہوگی۔

یہ دن ’سمر سولِسٹِس‘ نامی ایک فلکیاتی وقوعہ ہے جو سال کے طویل ترین دن اور ناردرن ہیمسفیئر (جنوبی نصف کرے) میں موسمِ گرما کے آغاز کی نشان دہی کرتا ہے۔ یہ وقوعہ عموماً 21 جون کو ہی پیش آتا ہے لیکن مختلف ٹائم زون ہونے کی وجہ سے یہ 20 یا 22 جون کو بھی رونما ہوسکتا ہے۔

اس دن خطِ استواء سے اوپر شمالی ہیمسفیئر میں رہنے والی دنیا کی 90 فی صد آبادی سال کا سب سے طویل مدت کا دن اور قلیل مدت کی رات گزارتی ہے۔

’سمر سولسٹِس‘ کے وقوعہ میں سورج آسمان میں اپنے بلند ترین مقام پر ہوتا ہے۔ ایسا سال میں صرف ایک بار ہوتا ہے جس کی وجہ دنیا کے محور کا سورج کے گرد اپنے مدار کی مناسبت سے 23.5 ڈگری کے ذاویے پر جھکا ہوا ہونا ہے۔ اس ہی جھکاؤ کی وجہ سے دنیا کے موسموں میں تبدیلی آتی ہے۔

21 جون سے پہلے اور بعد میں کئی دنوں تک الاسکا، کینیڈا، گرین لینڈ اور اسکینڈینیویا سمیت آرٹک خطے میں رہنے والے لوگ مِڈ نائٹ سن یعنی مسلسل دن کی روشنی میں رہتے ہیں۔

دوسری جانب سدرن ہیمسفیئر(جنوبی نصف کرے) میں 21 جون سال کا سب سے چھوٹا دن ہوتا ہے اور دنیا کی 10 فی صد آبادی جو ارجنٹینا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں رہنے والوں کے یہ موسمِ سرما کی ابتداء ہوتی ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

جب تک کپتان حکم نہیں دیتے ڈی چوک سمیت ملک بھر میں پرامن احتجاج طےشدہ طریقۂ کار اور ترتیب سے جاری رہے گا، شیخ وقاص

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بیان میں کہا کہ جب تک کپتان حکم نہیں دیتے ڈی چوک سمیت ملک بھر میں پرامن احتجاج طےشدہ طریقۂ کار اور ترتیب سے جاری رہے گا، ”فالس فلیگ آپریشن ٹو“ کو ناکام بنانے اور پرامن احتجاج کو خون میں نہلانے کی حکومتی کوششوں کو خاک میں ملانے پر تحریک انصاف کے کارکنان اور پختون عوام خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی نہایت شرمناک، اشتعال انگیز، آمرانہ اور وفاقِ پاکستان کیلئے تباہ کن ہے، دوتہائی مینڈیٹ کے حامل وزیراعلیٰ کو اسلام آباد سے بندوق کے زور پر اٹھا کر کروڑوں پختونوں کو شدید اشتعال دلوانا اور جذباتی ردعمل کا ماحول پیدا کرکے آگ اور خون کی ہولی کھیلنا مقصود تھا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی تھی کہ علی امین کی قیادت میں پرامن احتجاج کیلئے ڈی چوک کی جانب بڑھنے والا عوامی سمندر بدترین ریاستی فسطائیت کے باوجود مکمل طور پر پرامن رہا، علی امین گنڈا پور کو بندوق کے زور پر پختونخوا ہاؤس سے اغواء کرکے پرامن احتجاج کو 9 مئی کی طرز پر پرتشدد بنانے کی مکروہ سازش کی گئی۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پرامن مظاہرین کی میزبانی کے دوران قرونِ اولیٰ کی یادیں تازہ کرنے پر اسلام آباد کے عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پرامن احتجاج کو افواہ سازی کے ذریعے ختم کروانے یا عوام میں کنفیوژن پھیلانے کی سرکاری کوششیں بھی اس فالس فلیگ آپریشن ٹو کیطرح ناکام و نامراد رہیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

شان مسعود کپتان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،سعود شکیل پلئینگ الیون میں شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا ،عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شان مسعود نے کہا کہ ہمیں فوکس کرنا ہے کس طرح انگلینڈ کی ٹیم کو قابو کرسکتے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم کا اسٹائل معلوم ہے انہوں نے کس طرح کرکٹ کھیلنی ہے، انگلینڈ کیخلاف آخری سیریز میں جیت کے بہت قریب تھے۔

شان مسعود نے کہا کہ بین اسٹوکس دنیا کے ٹاپ آل راؤنڈر میں شمارہوتا ہے، انگلینڈ کی اسٹرینتھ ایک کھلاڑی سے کم نہیں ہوگی، ناتجربہ کار کھلاڑی دونوں ٹیموں میں ہیں۔ اسپنرز کی سلیکشن میں مستقل مزاجی دکھانا ہوتی ہے، فاسٹ بولرز کی انجری کے سبب روٹیشن کرنا پڑتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll