نامناسب الفاظ کی ادائیگی پر ثناء اللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت بجٹ سیشن تک معطل
ثناء اللہ مستی خیل کے نا زیبہ ریمارکس پر خواتین ارکان قومی اسمبلی اسپیکر چیمبر پہنچ گئیں، سپیکر چیمبر میں مسلم لیگ ن کی خواتین نے ثناء اللہ مستی خیل کے خلاف احتجاج کیا اور ان کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا


قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتےہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ یہ حکومت فارم 47کے تحت وجود میں آئی عوام نے ان کو ٹھکرا دیا ہے۔
ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کو ملا ، بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں اسلام کا مقدمہ لڑا،خواجہ آصف جب یہاں بات کرتے ہیں رونا آتا ہے،پیسے لے کر ناک کٹوا کر الیکشن لڑتے رہے ہو ، رہنما سنی اتحاد کونسل ثنااللہ مستی خیل کے ریمارکس پر ایوان میں شور شرابہ ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی، ڈپٹی سپیکر نے ثناء اللہ مستی خیل کے الفاظ ہذف کر دئیے،حکومتی اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس میں 15منٹ کا وقفہ کر دیا گیا ۔
ثناء اللہ مستی خیل کے نا زیبہ ریمارکس پر خواتین ارکان قومی اسمبلی اسپیکر چیمبر پہنچ گئیں، سپیکر چیمبر میں مسلم لیگ ن کی خواتین نے ثناء اللہ مستی خیل کے خلاف احتجاج کیا اور ان کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی خواتین کا احتجاج رنگ لے آیا، سپیکر نےاپوزیشن رکن ثناء اللہ مستی خیل کو معطل کرنے کا فیصلہ کر دیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس واقعے کی کیسے مذمت کروں، سپیکر قومی اسمبلی نے ثناء اللہ مستی کی معطلی کی قرارداد پیش کر دی، ثناء اللہ مستی خیل کو موجودہ سیشن کیلئے معطل کردیا گیا۔
بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز اتوار 23 جون، 2024 دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 7 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 11 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
