اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2021-22 کیلئے زراعت کے شعبے کی 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا گیا اور اہم فصلوں کی پیداوار کیلئے 2.2 فیصد گروتھ کا ہدف رکھا گیا۔دستاویز کے مطابق کپاس کیلئے پیداواری گروتھ کا ہدف 10 فیصد مقرر کیا گیا، فشریز اور جنگلات کے شعبے کیلئے 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا اور تعمیرات کے شعبے کا گروتھ ہدف 8.3 فیصد مقرر کیا گیا۔آئندہ مالی سال صنعتوں کی گروتھ کیلئے 6.5 فیصد کا ہدف مقرر کیا، آئندہ مالی کیلئے مینوفیکچرنگ کے شعبے کا گروتھ ہدف 6.2 فیصد اور لارج سکیل مینوفیکچرنگ گروتھ کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا گیا۔تعمیرات کے شعبے کا گروتھ ہدف 8.3 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے کیلئے مالی سال 2021-22 کے دوران 4.7 فیصد کا ہدف رکھا گیا ہے ۔
آئندہ مالی سال کیلئے مہنگائی کی شرح 8.0 فیصد رکھنے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ فی کس آمدن 2 لاکھ 71 ہزار روپے رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔آئندہ مالی سال کیلئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے، مالی سال 2021-22 کیلئے تجارتی خسارہ 28 ارب 43 کروڑ ڈالر جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 26 ارب 83 کروڑ ڈالر کی برآمدات کا ہدف مختص کیا گیا ہے ۔
دستاویز میں برآمدات میں 6.5 فیصد اور درآمدات کیلئے 9.5 فیصد گروتھ ہدف جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 55 ارب 26 کروڑ کی درآمدات کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ آئندہ مالی سال کیلئے 31 ارب 25 کروڑ ڈالر ترسیلات کا ہدف مقرر کیاگیا ہے ۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 17 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 hours ago






