جی این این سوشل

پاکستان

خاور مانیکا تشدد کیس،پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے دیگر ملزموں کی ضمانت کنفرم کردی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خاور مانیکا تشدد کیس،پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کی درخواست ضمانت خارج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فتح اللہ برکی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا پیش ہوئے۔

مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکلا عثمان ریاض گل، فتح اللہ برکی، زاہد بشیر ڈار نے درخواست ضمانت دائر کی تھیں۔

ملزمان میں مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی، سعید خان سدوزئی بھی شامل ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج جبکہ دیگر ملزموں کی ضمانت کنفرم کردی ہے۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو عدالت کے احاطے میں پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

خاور مانیکا پر عدالتی احاطےمیں کیے گئے حملے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانے رمنا میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی تھیں۔

علاقائی

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں 15 سے زائد قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار، ایک قیدی ہلاک

فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کےجرم میں ملوث قیدی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں 15 سے زائد قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار، ایک قیدی ہلاک

راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدی فرار ہوگئے جبکہ 1 فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کےجرم میں ملوث قیدی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک قیدی نے مرکزی دروازے پر موجود سنتری کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا، فرار ہونے والے قیدیوں میں غازی شہزاد نامی قیدی بھی شامل جسے سی ٹی ڈی نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

غازی شہزاد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا، غازی شہزاد گڑالہ پلندری کا رہائشی تھا، انیس قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، ایک قیدی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

راولاکوٹ میں مختلف راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی، قیدیوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی معروف کینڈی کے پیکٹ میں کینڈیز کی کم مقدار پر سوشل میڈیا صارفین کے مضحکہ خیز تبصرے 

شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز کمنٹس کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں ٹیکسز کی بھرمار کا شاخسانہ قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی معروف کینڈی کے پیکٹ میں کینڈیز کی کم مقدار پر سوشل میڈیا صارفین کے مضحکہ خیز تبصرے 

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے معروف برینڈ کی پراڈکٹ کے پیکٹ کے اندر کینڈیز کی مقدار کم ہونے پر مضحکہ خیز انداز میں تشویش کا اظہار کیا۔ 
ایک سوشل میڈیا صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ صارف کے حالیہ خریدے گئے ایک پیکٹ میں سے محض دو چلی ملی کی کینڈیز نکلی ہیں۔ 
شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز کمنٹس کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں ٹیکسز کی بھرمار کا شاخسانہ قرار دیا۔ کسی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ایک چلی میں دو ملی، اور کسی نے اسے کینڈی لینڈ کے مالک اور پاکستان کے معروف بزنس مین مفتاح اسماعیل کی نوکری برخاست ہونے کی وجہ قرار دیا۔ 
پاکستانی کینڈیز کا معروف برینڈ ’’کینڈی لینڈ‘‘ نون لیگی سیاستدان اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملکیت ہے۔ پاکستان میں جاری مہنگائی کی لہر نے جہاں عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی، وہاں ملک میں صنعتوں کا بھی زوال عروج پر ہے۔ مگر پاکستانی عوام کا طرہ امتیاز ہے کہ عوام برے حالات میں بھی لطف اندوز ہونے کے طریقے نکال لیتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آل پاکستان انجمن تاجران کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آل پاکستان انجمن تاجران  کا  بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاضل ٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ پر انکم ٹیکس و سیل ٹیکس سب ختم کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll