انسانیت کے لیےبل گیٹس کی خدمات لائق تحسین ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف


ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے قومی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
پولیوکے خاتمے کے لیے قومی ٹاسک فورس کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، حکومت انسداد پولیو کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ پاکستان میں پولیوخاتمے،بنیادی صحت، بچوں کی بہترنشوونما میں گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ3سالوں میں پولیوکے خاتمے کے لیے مالی معاونت میں اضافہ ہوا، گزشتہ دوسال میں انسداد پولیو کے لیے مالی معاونت کا 30 فیصد بل گیٹس فاؤنڈیشن کا ہے، پولیو خاتمے کے لیے سعودی عرب نےآئندہ 5 سال میں پچاس کروڑڈالرکی یقین دہانی کرائی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سرحدی نقل وحمل کےباعث بھی پولیووائرس پاکستان آیا، ہم نےاس مسئلے سے موثراندازمیں نمٹنا ہے، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اپنے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہم نے ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےعوام اورحکومت کی طرف سے بل گیٹس کوخوش آمدید کہتا ہوں، ملک میں صحت اورسماجی شعبےمیں آپ کی خدمات سے پاکستان مستفید ہورہا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین بل گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نے کہا کہ پوری تندہی سے آئندہ 6 ماہ میں کام کرنا ہے، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ انسداد پولیو اور صحت کے دیگر شعبوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹائزیشن کا منصوبہ ہماری ترجیح ہے۔

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 2 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 10 گھنٹے قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 2 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 8 گھنٹے قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 2 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل



