جی این این سوشل

تجارت

پاکستان بزنس کونسل کے  وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ٹیکس بیس کو بڑھانے او رریٹیلز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایف بی آر کی کوششوں پر روشنی ڈالی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان بزنس کونسل کے  وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان بزنس کونسل کے  وفد نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

وفد نے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور وزیر خزانہ کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر گفتگو کی۔ انہوں نے مخصوص تجاویز اور ٹیکس کے حوالے سے مشورے بھی زیر غور لانے کیلئے پیش کئے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ٹیکس بیس کو بڑھانے او رریٹیلز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایف بی آر کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام اور تاجر برادری کے مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے۔

پاکستان

ایف بی آر میں جاری اصلاحات کی خود نگرانی کرونگا، وزیراعظم

ملکی معیشت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کلیدی کردار ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر میں جاری اصلاحات کی خود نگرانی کرونگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور محصولات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت خود کروں گا۔ملکی معیشت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کلیدی کردار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔

دوران اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ایپلٹ ٹریبونلز ان لینڈ ریونیو کے قیام کے حوالے سے کام کا آغاز ہو چکا ہے، ان ٹریبونلز میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے شفاف تحریری امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں ایف بی آر کا کلیدی کردار ہے، ہمیں مل جل کر ملکی ترقی کے لئے کام کرنا ہے، ایف بی آر کے مختلف عدالتوں اور ٹریبونلز میں زیر التوا کیسز کے حوالے سے بہترین وکلاء کی خدمات حاصل کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور محصولات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت خود کروں گا، ٹیکس سے متعلق مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے ان لینڈ ریونیو ایپلٹ ٹریبونلز کیساتھ کسٹمز ایپلٹ ٹریبونلز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کیلئے اعزاز دینے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا ، واپس نہیں لوں گا ، عمر ایوب

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمرایوب اپنے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفٰی دینے کے فیصلے پر تاحال قائم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپنی مرضی سے  استعفیٰ دیا ، واپس نہیں لوں گا ، عمر ایوب

اسلام آباد : پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمرایوب اپنے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفٰی دینے کے فیصلے پر تاحال قائم ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی پارٹی سے نہیں نکال رہا اور نہ مجھ پر کیس قسم کا کوئی پریشر ہے میں اپنی مرضی سے اس عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ میری مصروفیات کافی زیادہ ہیں اسی لیے میں خود کو اس عہدے کے اہل نہیں سمجھتا ہوں ۔ 

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مشاورت اور اتفاق رائے سے کسی اور نام پر اتفاق کیا جائے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان کی ضمانت کے خلاف نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع

ملزم کوضمانت دیتے ہوئے عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا ، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان کی ضمانت کے خلاف نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،نیب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کو ضمانت دینے کے فیصلےکے خلاف چئیرمین نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کوضمانت دیتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا  فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 14 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll