جی این این سوشل

پاکستان

کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیموں کیلئے ٹیکسوں میں رعایت کا پیکیج وضع کیا گیا ہے۔ کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق بجٹ سیشن سے  خطاب کرتے ہوئے  وزیر خزانہ  شوکت ترین نے کہا کہ  کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ صنعتوں کو فروغ ملا ہے۔ ہاؤسنگ اسکیموں کیلئے ٹیکسوں میں رعایت کا پیکیج وضع کیا گیا ہے۔ کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ کی سبسڈی دی جا رہی ہے، بینکوں کو مکانات کی تعمیر کیلئے ایک سو ارب روپے قرض کی درخواست ملی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مکانات کی تعمیر کیلئے 70 ارب روپے کی منظوری ہو چکی ہے، ادائیگی جاری ہے، اس وقت پاکستان میں ایک کروڑ رہائشی مکانات کی کمی ہے، ہم تاریخ کا رخ موڑنا چاہتے ہیں۔

بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا یہ تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم معیشت کے بیڑے کو کئی طوفانوں سے نکال کر ساحل تک لے آئے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ  ہمیں خراب معیشت ورثت میں ملی ، مشکل حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا ، کامیابی وزیراعظم کی مثالی قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھی ۔ ترقی کی طرف رواں دواں ہیں،   ہمیں قرضوں کی وجہ سے دیوالیہ کا سامنا تھا ، ماضی کی تمام ادائیگیاں ہمیں کرنی  پڑی  ورنہ  ملک دیوالیہ ہوجاتا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ماضی میں کسی حکومت کو ایسا ملک کا حال نہیں ملا ، ، معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کر دی گئی ہے ،  کورونا اور دیگر مشکلات کا بہادری سے سامنا کیا ، ہمارے اوپر بھاری قرضوں کابوجھ تھا ، 2013 میں زرمبادلہ کے ذخائر 6ارب ڈالر تھے ۔ کرنٹ اکاونٹ خساریہ 20ارب ڈالرکی تاریخی سطح پر تھا ۔  ماضی کی حکومتوں نے قرض لے کر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے ، ماضی میں شرح نمو 5.5 کا ڈھول پیٹا گیا ۔  بجٹ خسارے کی وجہ سے عدم توازن کا سامناتھا کورونا کی وجہ سے معیشت کو مستحکم کرنے میں وقت لگا ، 20ارب  ڈالر کے خسارے کو 800 ملین کے سرپلس میں لے کر آئے ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2018ء میں ایک بہت برا چیلنج تھا اس پر قابو پالیا گیا ہے ۔

دنیا

ممبئی میں افغان قونصل جنرل ذ کیہ وردک 25 کلو سونا سمگل کرنے کے الزام کے بعد مستعفیٰ

بھارتی میڈیا کے مطابق وردک اور ان کے بیٹے کو مالیاتی انٹیلی جنس حکام نے گزشتہ ماہ دبئی سے آمد پر ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ممبئی میں افغان قونصل جنرل ذ کیہ وردک  25 کلو سونا سمگل کرنے کے الزام کے بعد مستعفیٰ
ممبئی: ذ کیہ وردک ممبئی میں افغان قونصل جنرل نے اتوار کو سونے کی اسمگلنگ کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، میڈیا ذرائع کی رپورٹ وردک نے اپنے آفیشل چینل کے ذریعے اپنے استعفیٰ کی تصدیق بھی  کی،  5 مئی 2024 کو انہوں نے اپنے عہدے  سے استعفی دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق وردک اور ان کے بیٹے کو مالیاتی انٹیلی جنس حکام نے گزشتہ ماہ دبئی سے آمد پر ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔ ان کے قبضے سے 25 کلو گرام سونا برآمد ہوا، جس کی مالیت تقریباً 1.9 ملین ڈالر ہے۔  وردک نے سفارتی استثنیٰ سے فائدہ اٹھایا اور اسے گرفتار نہیں کیا گیا،  تاہم ان سے برآمد کیا گیا سونا ضبط کر لیا گیا۔

وردک کے استعفیٰ کے ساتھ ہی ہزاروں افغان شہری جن میں طلباء اور تاجر بھی شامل ہیں، جو  ہندوستان میں قونصلر نمائندگی حاصل نہیں کرسکے۔

اگست 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد زیادہ تر ممالک نے اپنے سفیروں  کو افغانستان سے نکال لیا تھا ۔ تاہم چند سفارت خانے، جن میں پاکستان، چین اور روس شامل ہیں وہ افغانستان کے ساتھ  کام کر رہے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نامزدکردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف  نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔

پہلے شیر افضل مروت پھر صاحبزادہ حامد رضا جبکہ اب پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے جھنگ سے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نامزدکردیا، جس کے لئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو تحریری طور پر بھی آگاہ کریں گے۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کا معاملہ قائد حزب اختلاف  شبلی فراز کو طے کرنے کی ہدایت کی تھی ، سینیٹر شبلی فراز نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا ، جس کے بعد پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا ۔ 

سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کسی بھی کمیٹی چیئرمین شپ سے معذرت کرلی تھی جبکہ وہ پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام تجویز کرنے والوں میں شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا جو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا ۔

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا۔


واضح رہے کہ زراعت، ٹیکنالوجی، ریٹیل اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد سعودی کمپنیوں کے سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

 اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور پاکستان سعودی اقتصادی تعلقات کو نئی راہ ملے گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll