جی این این سوشل

جرم

11 سالہ بچہ اغواء اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل

سرگودھا: شاہپور میں 11 سالہ بچے کو اغواء اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

11 سالہ بچہ اغواء اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل
11 سالہ بچہ اغواء اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل

تفصیلات کے مطابق   پولیس نے  گٹو میں بند لاش گاؤں بکھر بار کے جوہڑ سے برآمد کرلی، شاہ پور کے گاؤں بکھر بار کا علی حیدر 4 روز قبل مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے گیا، مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد سے وہ پر اسرار طور پر غائب ہوگیا۔ علی حیدر کو اہل خانہ نے تلاش کیا مگر وہ نہ ملا۔شاہپور صدر پولیس کو بچے کے غائب ہونے کی اطلاع بھی دی گئی۔علی حیدر کی نعش گٹو میں بند جوہڑ سے ملی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  علی حیدر چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق علی حیدر کو زیادتی کے بعد ھندہ دیکر قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  مزید حقائق میڈیکل رپورٹ آنے پر سامنے آئیں گے۔والد کا کہنا ہے کہ  میرے بیٹے ابوبکر نامی نوجوان نے اغواء کے بعد قتل کیا۔

ڈی ایس پی غلام جعفر  ابوبکر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ جلد گرفتار کر لیں گے۔

جرم

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور میں کماہاں انٹرچینج کے قریب سےپکڑا گیا۔ ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرعثمان ٹی ٹی پی سے منسلک اور کالعدم تنظیم خراسانی گروپ کا کارندہ ہے۔ دوسرے روپوش حملہ آور کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور کو افغانستان سے لیڈ مل رہی تھی۔ خراسانی گروپ نے زیر حراست ساتھیوں کا بدلہ لینے کیلئے پولیس کو ٹارگٹ کیا۔

حملہ آور ملزم نے گزشتہ روز ٹکسالی میں کانسٹیبل غلام رسول کو فائرنگ سے شہید کیا جبکہ ایک راہ گیر اکبر علی زخمی ہوا۔

ملزم کی فائرنگ سے اب تک سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ ملزم کی پولیس اہلکار کا پیچھا کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ کے دوران ماسک ، دستانے اور ہیلمٹ کا استعمال کرتا ہے۔

محکمہ پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر نئے ایس او پیز بھی جاری کئےاور اہلکاروں کو اکیلے وردی میں سفر کرنے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے خصوصی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم  کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

فیصل آباد : فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم نامی شخص  نےاپنی  دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔واقعہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا، کاظم جاوید نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں ۔فائرنگ سے دو بیویاں امبرین اور فضہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔مرنےوالوں میں 22 سالہ یمنہ،  19 سالہ عنبرین 8سالہ رومہ اور 7سالہ موسی شامل  ہے۔ریسکیو نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

یاد رہے کہ کا ظم جواد کارخانہ بازار میں کپڑے کا تاجر تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ  قتل کی وجہ دوسری شادی ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برازیل : سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل :  سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

برازیل : جنوبی برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی برازیل میں سیلابی بارشوں کے  دوران 10  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، 10 افراد ہلاک اور 21 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ بارش سے برازیل کے سو سے زائد علاقے متاثر ہوگئے ہیں جب کہ اس دوران 3400 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں کی چھتوں پر تقریباَ 1500 لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll