Advertisement
علاقائی

لاہور چیمبر نے وفاقی بجٹ کو موجودہ حالات میں متوازن اور خوش آئند قراردیدیا

لاہور: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی بجٹ کو موجودہ حالات میں متوازن اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹیز سمیت لاہور چیمبر کی اکثر تجاویز تسلیم کرلی گئی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 12th 2021, 11:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 وفاقی بجٹ تقریر کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اورنائب صدرطاہر منظور چودھری نے کہا کہ خام مال پر ڈیوٹیز کم کرنا اچھی بات ہے۔ اس سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی ۔ ملک میں مینوفیکچرنگ بڑھے گی اور صنعتوں میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر مقابلہ نہیں کر پاتی تھیں مگر اب صورتحال بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے مطالبے پر فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے خام مال پر کسٹمز اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز کم کی گئی ہیں جس سے ادویات کی قیمتیں کم کرنے میں مد دملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے پیکیج اچھی بات ہے ، ان کے مسائل حل ہونے سے زرعی شعبہ ترقی کرے گا ، فصلوں کی پیداوار بڑھے گی اور ملک خود کفیل ہوگا۔ اس وقت ستر فیصد آبادی زرعی شعبے سے منسلک ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں پچھلے سال کی نسبت چالیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو خوش آئند ہے۔ اس سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں یہ انجن آف گروتھ ہے۔

 لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کنسٹرکشن اور ہاﺅسنگ سیکٹر کو بھی ریلیف دیا گیا ہے جس سے نہ صرف یہ بلکہ اس سے وابستہ صنعتوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ سپیشل ٹیکنالوجی زون میں پلانٹس لگانے کے لیے مشینری کو سیلز ٹیکس سے استثنی قرار دینا بہت اچھا قدم ہے۔ اس سے انجینئرنگ اور آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 118ارب روپے ایکسپورٹرز کو ریفنڈ دینے کے لیے رکھے گئے ہیں جس سے ان کے مالی مسائل حل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم اجرت بیس ہزار روپے کرنا بہت اچھی بات ہے۔ غریب طبقے کو ریلیف ملے گا۔ سیلف اسیسمنٹ سکیم کی بحالی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں پر ٹیکس کم کرنے سے آٹوموبیل انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے چھوٹے تاجروں کے لیے سکیم کا مطالبہ بھی کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ  ڈیمز کی تعمیر کے لیے 91ارب روپے رکھے گئے ہیں جو بہت کم ہیں۔ پاکستان کو پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کے پیش نظر ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا ضروری ہے۔ اس کے لیے فنڈز کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ڈیمز کی جلد تعمیر یقینی بنائی جاسکے۔ کرونا کی وجہ سے چیلنجز پیدا ہوئے مگر ٹیکس ٹارگٹ بڑھا دیا گیا، یہ کیسا پورا ہوگا۔ ٹارگٹ نہیں بڑھانا چاہیے تھا۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • a day ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 6 hours ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 7 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 7 hours ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • a day ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 7 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 8 hours ago
Advertisement