جرم
نائجر میں مسلح افراد کے حملے سے 20 فوجیوں سمیت ایک شہری ہلاک
تلبیری علاقے کے تسیا گاؤں کے قریب ہونے والے اس حملے میں نو دیگر زخمی ہوئے ہیں
![نائجر میں مسلح افراد کے حملے سے 20 فوجیوں سمیت ایک شہری ہلاک](/media/109915/conversions/7a68d031-136e-45bd-aba7-0e56c92fa382_16x9_1200x676-1280x720.jpg)
مغربی نائجر میں مسلح افراد کے حملے میں 20 فوجیوں سمیت ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے۔
نائجر کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مغربی نائجر میں مسلح گروہوں کے حملے میں کم از کم 20 فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے جو آج سے شروع ہو گا۔
تلبیری علاقے کے تسیا گاؤں کے قریب ہونے والے اس حملے میں نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برکینا فاسو کی سرحد کے قریب ہونے والا یہ حملہ مسلح گروہوں کے اتحاد نے کیا۔
تفریح
پاکستانی معروف کینڈی کے پیکٹ میں کینڈیز کی کم مقدار پر سوشل میڈیا صارفین کے مضحکہ خیز تبصرے
شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز کمنٹس کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں ٹیکسز کی بھرمار کا شاخسانہ قرار دیا
![پاکستانی معروف کینڈی کے پیکٹ میں کینڈیز کی کم مقدار پر سوشل میڈیا صارفین کے مضحکہ خیز تبصرے](/media/110272/conversions/candyland_vis_cover-1280x720.jpg)
سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے معروف برینڈ کی پراڈکٹ کے پیکٹ کے اندر کینڈیز کی مقدار کم ہونے پر مضحکہ خیز انداز میں تشویش کا اظہار کیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ صارف کے حالیہ خریدے گئے ایک پیکٹ میں سے محض دو چلی ملی کی کینڈیز نکلی ہیں۔
شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز کمنٹس کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں ٹیکسز کی بھرمار کا شاخسانہ قرار دیا۔ کسی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ایک چلی میں دو ملی، اور کسی نے اسے کینڈی لینڈ کے مالک اور پاکستان کے معروف بزنس مین مفتاح اسماعیل کی نوکری برخاست ہونے کی وجہ قرار دیا۔
پاکستانی کینڈیز کا معروف برینڈ ’’کینڈی لینڈ‘‘ نون لیگی سیاستدان اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملکیت ہے۔ پاکستان میں جاری مہنگائی کی لہر نے جہاں عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی، وہاں ملک میں صنعتوں کا بھی زوال عروج پر ہے۔ مگر پاکستانی عوام کا طرہ امتیاز ہے کہ عوام برے حالات میں بھی لطف اندوز ہونے کے طریقے نکال لیتی ہے۔
تفریح
معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی میں دلکش تصا ویر وائرل
اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں
![معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی میں دلکش تصا ویر وائرل](/media/110276/conversions/d1550626-9184-4a22-a81c-42b3ce1cb622-1280x720.jpg)
View this post on Instagram
تجارت
آل پاکستان انجمن تاجران کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان
انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں
![آل پاکستان انجمن تاجران کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان](/media/110280/conversions/1-29-1280x720.jpg)
آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فاضل ٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ پر انکم ٹیکس و سیل ٹیکس سب ختم کریں۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
بھارتی کرکٹر ویندرا جڈیجا کا ٹی ٹو ےنٹی ورلڈ کپ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان
-
علاقائی 15 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت نے احسن اقدام ، سیاحوں کیلئے ٹورسٹ ٹرین پراجیکٹ کی منظوری
-
پاکستان 2 دن پہلے
اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا ، واپس نہیں لوں گا ، عمر ایوب
-
پاکستان 2 دن پہلے
قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرار داد کے خلاف قرار داد منظور
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی عرب،بچوں کو گاڑی میں تنہاچھوڑنے پر 500 ریال جرمانہ عائد
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
موٹروے پر سفر کرنےوالی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان