جی این این سوشل

پاکستان

موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ٹیکس تجویز نہیں کیا، حماد اظہر

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ایل ای ڈی لیوی کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ٹیکس تجویز نہیں کیا، حماد اظہر
موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ٹیکس تجویز نہیں کیا، حماد اظہر

تفصیلات کے مطابق   وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے تین منٹ سے لمبی کال اور انٹرنیٹ کے استعمال پر نئے ٹیکس ‏سے متعلق اہم وضاحت کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں  حماداظہر نے کہا ہے کہ  وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے بجٹ میں کال ‏اور انٹرنیٹ پر اضافی ٹیکس کی منظوری نہیں دی۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے سے قبل اسے فنانس بل میں شامل نہیں ‏کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ تین منٹ ‏سے زیادہ موبائل فون کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ‏ایف ای ڈی کی تجویز ہے۔

کھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی ٹیم کے  فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا، انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے انہیں آئرلینڈ روانہ ہونے کے لئے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

محمد عامر کو کلئیرنس دئیے جانے کے بعد ویزہ کی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ ملنے میں تاخیر پر احتجاج بھی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے سابق صدر عارف علوی کی ملاقات

معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیئے، عارف علوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے سابق صدر عارف علوی کی  ملاقات

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق صدر عارف علوی کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق صدر مملکت عارف علوی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اور عامر ڈوگر بھی شریک تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان قربانیاں دینے کو تیار ہیں، میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، سابق وزیراعظم کی اب بھی 80 فیصد تک مقبولیت ہے۔پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں لیکن پوری پارٹی کرش کی گئی،

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کل بھی کہا معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیئے، یہ کہنا کہ 70 فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے۔  الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں، فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں، جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے، 70 فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنا پڑے گی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ فوج کو موضوع بحث بنا دیا گیا، کہا گیا 9 مئی میں ملوث فوج کے اندر کے لوگوں کو سزا دی، قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی، کہتے ہیں کہ فوج کا الیکشن میں ہاتھ نہیں، آپ نے فوج کو نقصان پہنچایا، فوج پر نقطہ چینی کو دعوت دی، ویڈیو کلپس ہیں کہ مینڈیٹ چھینے میں فوج کے کچھ لوگوں کا ہاتھ ہے، آپ کہتے ہیں معافی مانگی جائے، معافی وہ مانگیں جن پر ظلم ہورہا ہے۔

عمر ایوب  نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، میں مذمت کرتا ہوں جو گرفتاریاں پنجاب حکومت نے شروع کی ہیں، فاشسٹ حکومت کی پولیس نے کل وکلاء پر لاٹھی چارج کیا۔آئی جی پنجاب شریف خاندان کا ترجمان بنا ہوا ہے، تھوڑی دیر پہلے ریحانہ ڈار کو گرفتار کیا گیا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں سب کو رہا کیا جائے، 9 مئی کو پی ٹی آئی کے 15 سے 16 کارکنان کو شہید کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن رؤف حسن نے کہا کہ عمران خان صاحب نے تین رٹ پٹیشن سپریم کورٹ کے سامنے دائر کرنے کا حکم دیاہے ایک 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت کے سامنے لائی جائیں دوسری 9 مئی کو سولہ پی ٹی آئی کے شہید کارکنوں کے ذمہ داروں سے جواب طلبی کی جائے اور تیسری نگران وزیراعظم کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے بیان پر ان کو عدالت بلا کر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

سیالکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت سے قبل ریحانہ ڈار کو پولیس نے حراست میں لیا۔

ریحانہ ڈار تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے نکلی ہی تھیں کہ لیڈی کانسٹیبز نے انہیں حراست میں لیا۔

ریحانہ امتیاز ڈار کے ساتھ روبا عمر ڈار اور خواتین ورکرز کو بھی حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود ہے۔

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لینے کے بعد واپس گھر پر ہی چھوڑ دیا۔

ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی سات خواتین اور متعدد کارکنان پولیس حراست میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll