عمر ایوب نے عمران خان کی مشاورت سے استعفیٰ دیا ہے، مشیر اطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے، ایک صوبے سے جوڑنا مناسب نہیں، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، عمر ایوب نے عمران خان کی مشاورت سے استعفیٰ دیا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے مسائل ہیں، عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی ہے، وزیراعظم نے صرف اعلان کیا ہے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ اس سے پاکستانی فوج پر بے جا تنقید شروع ہوگئی، قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر بھی تنقید ہوئی، وزیراعلیٰ نے اس پر پارلیمانی اجلاس میں صورتحال کسی حد تک واضح کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزام لگایا گیا، عطا تارڑ نے کل بتا دیا کہ کوئی فیصلہ نہیں ہوا صرف بات چیت ہوئی ہے،ان کا بیان ہمارے موقف کو درست ثابت کرتا ہے۔
انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں آپریشن کی کوئی بات نہیں ہوئی، ہمارا صوبہ دہشتگردی کے خلاف 40 سال سے فرنٹ لائن پر ہے، کسی بھی قسم کا آپریشن پارلیمنٹ کی رضامندی کے بغیر نہیں ہونا چاہیے، ماضی میں بھی ہر آپریشن کی پارلیمنٹ نے اجازت دی ہے۔ اگر ہمارے صوبے میں آپریشن ہوتا ہے تو صوبائی اسمبلی اجازت دے گی۔
محمد علی سیف نے واضح کر دیا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، عمر ایوب نے عمران خان کی مشاورت سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس وقت جس کی 2 ذمے داریاں ہیں ایک سیاسی اور ایک پارلیمانی تو اس رکن کو ایک عہدہ رکھنا ہوگا۔ ہمارے تمام ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں، کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے ۔ بطور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں، اس لیے انہوں نے استعفی دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے خان صاحب سے مشاورت کے ساتھ پارٹی عہدہ چھوڑا ہے۔ اگر وزیر اعلیٰ انصاف نہیں کرسکتے اپنے عہدے سے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا کہ کونسا عہدہ چھوڑتے ہیں ۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 6 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 9 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 11 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 6 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 10 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago



