جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب کا ویزٹ ویزا میں مفت توسیع کی سہولت دینے کا اعلان

ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے ان شہریوں کو جن کے وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے، فیس کے بغیر توسیع کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب کا ویزٹ ویزا میں مفت  توسیع کی سہولت دینے کا اعلان
سعودی عرب کا ویزٹ ویزا میں مفت توسیع کی سہولت دینے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق سعودی خبر ایجنسی  کا کہنا ہے کہ ویزوں میں توسیع 31 جولائی تک کر دی جائے گی۔ اس سہولت کے تحت سعودی عرب سے باہر زائرین اپنے غیر استعمال شدہ ویزے کی توسیع کرا سکیں گے۔ پاکستان سمیت 20 ممالک کے جن شہریوں کے سعودی وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے وہ فیس کے بغیر ان میں توسیع کرا سکیں گے۔یہ توسیع خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اس ضمن میں وزارتِ داخلہ اور خزانہ کے تعاون سے الیکٹرونک خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔ بیرونِ ملک زائرین بغیر کسی فیس کے الیکٹرونک خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔سعودی  شاہی ہدایات  کے مطابق یہ اقدام مہلک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کی جانیوالی  احتیاطی تدابیر کے اثرات کو کم کرنے  کیلئے  کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

اس سے قبل سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں ایک مرتبہ پھر خود کار توسیع شروع کردی ۔ محکمہ پاسپورٹ  نے کہا ہے کہ " بیرون مملکت موجود ان اقامہ ہولڈرز کے اقاموں، خروج و عودہ ویزوں اور وزٹ ویزے میں توسیع ہوگی جہاں سے آمد پر کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے پابندی لگی ہوئی ہے اور یہ توسیع 31 جولائی 2021 تک ہوگی۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل پابندی والے ممالک میں مقیم  افراد کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج وعودہ میں دو جون 2021 تک توسیع کی گئی تھی۔

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون سمیت رولز میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔

ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا ، درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وزیر خارجہ کو ڈپٹی وزیر اعظم بنانے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں وفاقی کابینہ، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ، پرنسپل سیکریٹری ایوان صدر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون سمیت رولز میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

آئی ایم سے پاکستان کیلئے 1۔1 ارب ڈالرکی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں جمعرات کو 01 پیسےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.25 اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی روپیہ کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک یورو کی قیمت 298.11 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ 

آئی ایم سے پاکستان کیلئے 1۔1 ارب ڈالرکی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ 

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد  278.20 روپے پر آگئی ہے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برازیل : سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل :  سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

برازیل : جنوبی برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی برازیل میں سیلابی بارشوں کے  دوران 10  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، 10 افراد ہلاک اور 21 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ بارش سے برازیل کے سو سے زائد علاقے متاثر ہوگئے ہیں جب کہ اس دوران 3400 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں کی چھتوں پر تقریباَ 1500 لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll