جی این این سوشل

پاکستان

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے آنے والے دو دنوں میں بارش کی نوید سنا دی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے ۔ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد کے قریب ہے جبکہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ، رات کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حررات 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے ۔جنوب مغربی سمت سے ہوا 16 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ 

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ باغ آزاد کشمیر میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ادھر مانسہرہ میں شوگران روڈ پر سیاحوں کی گاڑی پر درخت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان

اقوام متحدہ میں 24 مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے کی قرارداد منظور

قرار داد پاکستان اور 8 دیگر ممالک نے پیش کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ میں  24 مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے  کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24 مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے سے متعلق قرارداد کی منظوری دے دی ۔

قرار داد پاکستان اور 8 دیگر ممالک نے پیش کی تھی ۔ قرارداد میں عالمی سطح پر اس دن کو منانے کی دعوت دی گئی ہے اور تمام متعلقہ فریقین کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ مارخور کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت میں اس کے مجموعی ماحولیاتی نظام میں اس کے کردار کے پیش نظربین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو بڑھانے پر غور کریں۔

مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام (یو این ای پی ) کو مارخور کے عالمی دن کو منانے میں سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ۔ قرارداد کامتن اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مارخور ایک مشہور اور ماحولیاتی لحاظ سے جانوروں کی اہم نسل ہے جو وسطی اور جنوبی ایشیا کے پہاڑی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

قرارداد میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ مارخور اور اس کے قدرتی مسکن کا تحفظ ایک ماحولیاتی ضرورت ہے اور علاقائی معیشت کو تقویت دینے ، تحفظ کی کوششوں اور پائیدار سیاحت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہے۔

پاکستان میں مارخور صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے شہر چترال، کوہستان اور کالام کے علاقوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان ، صوبہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کے کچھ حصوں میں پائے جاتے ہیں۔ مارخور کی نسل ایک زمانے میں معدوم ہونے کے قریب تھی لیکن اب اس کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور یہ دو عشروں میں دوگنا ہو گئی ہے۔

اب یہ مسلسل 10 واں سال ہے جب مارخورکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔  مارخور کی آبادی 2014 سے سالانہ 2 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے۔  مارخور کی موجودہ تخمینہ شدہ آبادی 3,500 اور 5,000 کے درمیان ہے، ان کی اکثریت خیبر پختونخوا میں ہے، اس کے بعد گلگت بلتستان اور بلوچستان میں یہ پایا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

ایران نے امریکی اور برطانوی کمپنیوں پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

غزہ میں جنگ کی حمایت پر ایران نے امریکی ،برطانوی حکام اور کمپنیوں پرپابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی و برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ایران نے جن سات اعلیٰ امریکی حکام پر پابندیاں نافذ کی ہیں ان میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر جنرل برائن فینٹون اور امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل براڈ کوپر بھی شامل ہیں۔

جو برطانوی حکام اور ادارے ایرانی پابندیوں کی زد میں آئیں گے ان میں سیکریٹری دفاع گرانٹ شاپس، برطانوی فوج کی اسٹریٹجک کمانڈر کے سربراہ جیمز ہاکن ہل اور بحیرہ احمر میں موجود برطانوی رائل نیوی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور شیورون اور برطانوی کمپنیوں ایلبیٹ سسٹمز، پارکر میگیٹ اور رافیل یوکے پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکہ، پریس کلب کے صدر جاں بحق

دھماکے میں 9 افراد زخمی ہونےکی اطلاعات بھی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکہ،  پریس کلب کے صدر  جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکہ، خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل جاں بحق ہوگئے۔

صدرخضدارپریس کلب کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 9 افراد زخمی ہونےکی اطلاعات بھی ہیں،  شہید کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے چروک میں سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ افراد نے خضدار پریس کے صدر مولانا صدیق منگل کو نشانہ بنایا جو دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

واضح رہے کہ صحافی اور میڈیا تنظیمیں آج عالمی یوم آزادی صحافت منارہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll