جی این این سوشل

پاکستان

خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 16 جون کو 12بجے کے بعد سماعت کرے گا،ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے  مسلم لیگ (ن) کے رہنما  وسابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کررکھی ہے، خواجہ محمد آصف کی جانب سے 27 مارچ کو ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی  تھی۔

درخواست دائر ہونے سے اب تک تین مختلف ڈویژن بنچ تحلیل ہوچکے ہیں اور لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت دائر ہونے سے لیکر اب تک صرف ایک مرتبہ کیس کی سماعت ہوسکی ہے ،گزشتہ سماعت پر بھی جسٹس اسجد جاوید گھرال کی معذرت کے باعث بنچ تحلیل ہوگیا تھا۔

واضح رہےکہ22 دسمبر 2020 کو  نیب نے  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں   خواجہ محمد آصف کو اسلام آباد سےگرفتار کیا تھا۔

دنیا

ترکیہ نے غزہ جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیئے

غزہ میں انسانی بنیادوں پر وافر امدادی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل رہے گے، ترک وزیر تجارت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ نے غزہ جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیئے

ترکیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی ہونے تک اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر وافر امدادی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے جمعہ کو اسرائیل کے ساتھ اپنے ملک کے تجارتی تعلقات کو روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا' ترکیہ نے اسرائیل سے آنے اور جانے والی تمام برآمدات اور درآمدات بند کر دی ہیں۔'

انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بدترین قتل عام کو غزہ میں ایک بڑے انسانی المیے کا باعث قرار دیا۔ لیکن ایک غیر معمولی تباہی اور ہزاروں بچوں اور عورتوں کی ہلاکت کے باوجود اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے کو تیار ہے نہ جنگ بندی کو تیار ہے، حتی کہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل میں اپنی پیدا کردہ رکاوٹوں کو بھی دور کرنے کو تیار نہیں ہے۔

عمر بولات کے مطابق غزہ کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود ابھی رفح پر بھی حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس صورتحال نے ترکیہ کو تجارتی تعلقات کی اسرائیل کےساتھ معطلی پر مجبور کر دیا ہے۔

واضح رہے اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے سات ماہ تک ہونے والے ہیں لیکن اس دوران 34 ہزار 596  سے زائد فلسطینیوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکت اور تقریبا پورے غزہ کی تباہی کے باوجود بہت کم تعداد میں ایسے ملک ہیں جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ اپنی تجارت کو معطل یا موقف کیا ہے۔

البتہ عوامی سطح پر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ مشرق وسطی کے علاوہ یورپ اور امریکہ میں بھی زور پکڑ رہا ہے۔ ترکیہ کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کو محدود کرنے کے اس باقاعدہ اعلان کے بعد ترکیہ کے برآمدات کرنے والے تاجروں اور تجارتی کمپنیوں نے بھی اسرائیل کے ساتھ اپنے برآمدی امور کو روک کر دوسرے ملکوں کی طرف امکانات کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ نئی منڈیاں سامنے آسکیں۔

واضح رہے استنبول کے اپریل 2023 میں اسرائیل کے درمیان تجارت کا حجم 6.8 بلین ڈالر تھا۔ برآمدی شعبے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے برآمد کنندگان اسرائیل سے فرم آرڈرز کے ساتھ تیسرے ممالک کو تجارتی تعطل کے بعد سامان بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

چیف منسٹر یوتھ انیشیٹوبائیکس پورٹل پر 72000 سے زائد درخواستیں موصول

پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے قائم کردہ پورٹل نے طلباء کو بائیکس کے لیے آن لائن درخواست دینے میں مدد فراہم کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف منسٹر یوتھ انیشیٹوبائیکس پورٹل پر 72000 سے زائد درخواستیں موصول

لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کی طرف سے تیار کردہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو (CMYI) بائیکس پورٹل طلباء کو 20,000 موٹر سائیکلیں قسطوں پر فراہم کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل 72,640 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، موصول ہونے والی درخواستوں میں پیٹرول بائیکس کے لیے 57,366 اور الیکٹرک  بائیکس کے لیے 15,274 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔  رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 تھی، زیادہ درخواستوں کی وجہ سے اور مزید درخواست دہندگان کو موقع دینے  کے لئے آخری تاریخ 1 مئی 2024 تک بڑھا دی گئی تھی  ۔


حکومت پنجاب ڈاؤن پیمنٹ میں اپنا حصہ ڈالے گی اور آسان ماہانہ اقساط پر بائیک پیش کرے گی۔

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے قائم کردہ پورٹل نے طلباء کو بائیکس کے لیے آن لائن درخواست دینے میں مدد فراہم کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون ، جیف کرو  اور رنجن مدوگالےشامل ہیں، اس کے علاوہ ایڈریو پائیکرافٹ ،رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ بھی میچ ریفری ہوں گے۔

امپائرز پینل میں پاکستان کے احسن رضا ، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll