جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی

بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں، ذرائع

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی۔فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔

قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل پاس کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں۔ صدر کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل کل یکم جولائی سے لاگو ہو گا۔

خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے فنانس ترمیمی بل صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دیا گیا۔ بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیراعظم شہباز شریف کے بھی دستخط موجود ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کیا گیا ہے، نیا وفاقی بجٹ کل سے نافذالعمل ہوگا، 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لاگو ہوں گے۔

جرم

بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں جون میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا

196 کارروائیوں کے دوران پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں سمیت 570 شہریوں کو گرفتار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں    جون میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں بارہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے ان میں سے پانچ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم چھبیس افراد زخمی ہوئے جبکہ محاصرے اور تلاشی کی 196 کارروائیوں کے دوران پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں سمیت 570 شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں ممتاز وکیل اور کشمیر بار ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ میاں عبدالقیوم بھی شامل ہیں۔

مودی حکومت نے کشمیریوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عیدالاضحی کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ فوجیوں نے دو گھروں کو بھی تباہ کیا جبکہ ایک خاتون کی بے حرمتی کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بھارتی اداکار گپی گریوال کی اپنی فلم کی پروموشن کے لیےپاکستان آمد 

بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستانی مایہ ناز اداکاروں بشمول افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور اکرم اداس کے ساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی اداکار گپی گریوال کی اپنی فلم کی پروموشن کے لیےپاکستان آمد 

لاہور: بھارتی معروف پنجابی اداکار گپی گریوال اپنی فلم کی پروموشن کےلیے پاکستان پہنچ گئے۔ 
ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستان میں اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی پنجابی فلم کی پروموشن کے لیے ملاقاتیں کریں گے، اور عوامی اجتماعات میں بھی شرکت کریں گے۔ 
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستان میں اپنی کسی فلم کی پروموشن کے لیے آئے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ اپنی فلم ’’موجاں ہی موجاں‘‘ کی پروموشن کے لیے بنوں ڈھلون اور کرم جیت انمول کے ہمراہ پاکستان آئے تھے۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے کرتار پور کی بھی زیارت کی تھی۔ 
بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستانی مایہ ناز اداکاروں بشمول افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور اکرم اداس کے ساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

نادرا کے دفتر کے باہر حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری

سرکاری گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نادرا کے دفتر کے باہر حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری

راولپنڈی : راولپنڈی میں نادرا کے دفتر کے باہر سے حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری ہو گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حساس ادارے کا ملازم سرکاری گاڑی میں فیملی کے ساتھ نادرا کے دفتر آیا تھا۔ گاڑی تھانہ صادق آباد کے علاقے میں مری روڈ سے چوری کی گئی۔

سرکاری گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔  پولیس مختلف علاقوں میں  ملزمان کی گرفتاری اور گاڑی کی بازیابی کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll