جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کیلئے کمیٹی کی تشکیل دیدی

کمیٹی کے سربراہ گوہر خان جبکہ عامر مغل کنونیئر ہوں گے، جلسہ کمیٹی میں عمرایوب، شبلی فراز، رؤف حسن اور اسد قیصر شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کیلئے کمیٹی کی تشکیل دیدی
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کیلئے کمیٹی کی تشکیل دیدی

چیئرمین تحریک انصاف گوہر خان نے 6 جولائی کو اسلام آباد جلسے کیلئے 19 رکنی مرکزی کمیٹی تشکیل دیدی۔

کمیٹی کے سربراہ گوہر خان جبکہ عامر مغل کنونیئر ہوں گے، جلسہ کمیٹی میں عمرایوب، شبلی فراز، رؤف حسن اور اسد قیصر شامل ہیں۔شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید اور ملک تیمور جلسہ کمیٹی کا حصہ ہوں گے، شہریار ریاض، کنول شوذب، راجہ وحید، اخونزادہ یوسفزئی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

جلسے کی این او سی نہ ہونے کی صورت میں شعیب شاہین، علی بخاری اور نیاز اللہ نیازی ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کریں گے۔جلسہ ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ طے شدہ جگہ پر 6 جولائی کی شام ترنول چوک میں ہو گا، کمیٹی جلسے کے انتظامی معاملات سمیت تمام معاملات کا جائزہ لے گی۔

پاکستان

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہاکہ یہ سربراہ اجلاس ایسے موقع پر منعقد ہورہا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے باعث فلسطینیوں کو شدید ترین مصائب کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے ، وزیر اعظم

قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایس سی او پلس سربراہ اجلاس میں پاکستان نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

جمعرات کی سہ پہر سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہم سب کو پوری غزہ کی پٹی میں آزادانہ امدادی اشیاء کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ سربراہ اجلاس ایسے موقع پر منعقد ہورہا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے باعث فلسطینیوں کو شدید ترین مصائب کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بچوں سمیت سینتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ تمام دیرینہ مسائل کے پرامن حل کیلئے اپنی قرارادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبرپختونخواہ حکومت نے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت منایا جاتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخواہ حکومت نے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

خیبرپختونخواہ حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ انتظامی امور نے یکم محرم الحرام کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے سے مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 953 ہوگئی جبکہ 87 ہزار 266 سے زائد زخمی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے سے مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے سے مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے شہر خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب پانچ منزلہ عمارت پر اسرائیلی حملے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

صہیونی فورسز کی خان یونس میں ایک اور حملے میں 12 فلسطینی لقمہ اجل بنے۔

واضح رہے کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 953 ہوگئی جبکہ 87 ہزار 266 سے زائد زخمی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll