جی این این سوشل

پاکستان

شیخ رشید بھی یوٹیلیٹی بلز کے ہاتھوں پریشان ، ویڈیو پیغام جاری کر دیا

سماجی ، اقتصادی اور معاشی طور پر ایک اسی تباہی ہے جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شیخ رشید بھی یوٹیلیٹی بلز کے ہاتھوں پریشان ، ویڈیو پیغام جاری کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید بھی یوٹیلیٹی بلز کے ہاتھوں پریشان ، ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

شیخ رشید کو بجلی کے بل کے بعد گیس کے بل کا بھی بڑا دھچکا لگ گیا، سابق وفاقی وزیر کو گیس کا ایک لاکھ روپے کا بل آگیا، شیخ رشید کو پہلے ہی بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آ چکا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے دونوں یوٹیلیٹی بلز میڈیا کو دکھا دیئے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں، جب سے اسلامی دوست مجھے چلے پر لے گئے تب سے گھر میں دوپہر کا چولہا نہیں جلا، صرف شام کو کھانا پکتا ہے گیس کا بل ایک لاکھ آیا، اندرون شہر کے محلوں میں شہریوں کا گیس کا بل 6 سے 8 ہزار آیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ذمہ داران سن لیں گلی محلوں میں اندھا انقلاب پرورش پا رہا ہے، یہ ایک اندھا انقلاب ہے، کوئی ماں نہیں چاہتی کہ اس کے بچے سکول بغیر ناشتے کے جائیں، لوگ بے بس ہو گئے ہیں۔ خلق سے لے کر فلک تک مہنکائی نے انہیں زندہ دفن کر دیا ہے۔ لوگوں کے پاس کفن دفن کے پیسے نہیں ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے، سماجی ، اقتصادی اور معاشی طور پر ایک اسی تباہی ہے جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے، گاڑی ہاتھ سے چھوٹ رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وقت کسی کا نہیں ہوتا، چور ڈاکو لٹیرے جو صرف اپنے کیس ختم کرانے آئے تھے، ان کو احساس نہیں ہے کہ غریب کا چولہا بجھ رہا ہے اور اس کے تنائج خوفناک ہوں گے۔ اب فارم 45 اور 47 کی لڑائی نہیں، غریب کے زندہ رہنے کی جستجو ہے، ذمہ دار حلقے خدا کیلئے غریب کو مرنے سے بچائیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ میری بیوی ہے، نہ میرے بچے ہیں، نہ اے سی چلاتا ہوں، میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے، بجلی کا بل زیادہ آنے کی وجہ سے میری مارکیٹ میں دکانیں بھی خالی ہوگئی ہیں

دنیا

ایران میں صداراتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا

جلیلی نے 9 ملین 4 لاکھ 73 ہزار 298 ووٹ حاصل کیےاوران کے ووٹوں کا تناسب 38.6 فیصد رہا۔ اصلاح پسندوں کے واحد امیدوار پیزشکیان اور قدامت پسند جلیلی 5 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مد مقابل آئیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں صداراتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا

ایران میں صداراتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا۔ 14ویں صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے تجاوز نہیں کر سکا۔

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پیز شیکیان اورسعید جیلیلی میں مقابلہ ہوگا۔ صدارتی الیکشن میں کوئی امیدوارمطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا، جس کے باوجود دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایران صدارتی انتخابات میں امیدوارکو 50 فیصد ووٹ حاصل کرنا لازمی ہیں۔

سعید جلیلی اور مسعود پیزشکیان 5 جولائی کو دوسرے مرحلے میں مد مقابل آئیں گے۔ اصلاح پسند امیدوار مسعود پیزشکیان اور قدامت پسند امیدوارسید جلیلی، جنہوں نے انتخابات میں دوسرے امیدواروں پر برتری حاصل کی اب دوسرے راؤنڈ میں چلے گئے۔

ایرانی وزارت داخلہ کے انتخابی مرکز کے ترجمان محسن اسلامی کے مطابق ملک بھر میں 59 ہزار مراکز میں قائم بیلٹ بکسوں میں کل 24 ملین 5 لاکھ 35 ہزار 185 ووٹ  کاسٹ ہوئے، پیزشکیان کو 10 ملین 4 لاکھ 15 ہزار 191 ووٹ ملے۔ اس طرح پیزشکیان کے ووٹوں کی شرح 42.5 فیصد  رہی۔

جلیلی نے 9 ملین 4 لاکھ 73 ہزار 298 ووٹ حاصل کیےاوران کے ووٹوں کا تناسب 38.6 فیصد رہا۔ اصلاح پسندوں کے واحد امیدوار پیزشکیان اور قدامت پسند جلیلی 5 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مد مقابل آئیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد واپس وطن روانہ

سفیر نعمان بشیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد واپس وطن روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

آستانہ کے نور سلطان نذر بائیووف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قازقستان کے نائب وزیراعظم کنات بزمبایوف، قازقستان میں تعینات پاکستان کے سفیر نعمان بشیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے سے مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 953 ہوگئی جبکہ 87 ہزار 266 سے زائد زخمی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے سے مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے سے مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے شہر خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب پانچ منزلہ عمارت پر اسرائیلی حملے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

صہیونی فورسز کی خان یونس میں ایک اور حملے میں 12 فلسطینی لقمہ اجل بنے۔

واضح رہے کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 953 ہوگئی جبکہ 87 ہزار 266 سے زائد زخمی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll